آكسفورڈ ميں گدهے بهى ہوتے ہيں – از: ڈاكٹر محمد اكرم ندوى

قياسي

بسم اللّه الرحمن الرحيم
آكسفورڈ ميں گدهے بهى ہوتے ہيں

از: ڈاكٹر محمد اكرم ندوى
آكسفورڈ

اكثر لوگوں كو اس پر تعجب ہوتا ہے كه ميں تقريبا تيس سال سے آكسفورڈ ميں مقيم ہوں، پهر بهى آكسفورڈ كا ذكر كم اور ندوه كا زياده كرتا ہوں، ان كى يه شكايت بجا ہے، تو چليں آج آكسفورڈ كى بات كرتے ہيں:
دنيا ميں آكسفورڈ كى شہرت آكسفورڈ يونيورسٹى كى وجه سے ہے، اس ميں تقريبًا پچاس كالجز ہيں، يہاں كى بوڈلين لائبريرى كو عالمى شہرت حاصل ہے، ريسرچ وتحقيق ميں يه شہر ممتاز ہے، يہاں ايك دوسرى يونيورسٹى آكسفورڈ بروكس يونيورسٹى ہے، اس شہر كا ماحول خالص علمى ہے، پروفيسروں، ريسرچ سكالروں، اور طلبه سے يه شہر بهرا پڑا ہے، جو بهى يہاں آتا ہے وه اس كى علمى فضا سے مرعوب ہوتا ہے، يہاں كے باشندے دنيا ميں جہاں بهى جاتے ہيں ان كو عزت واحترام كى نگاه سے ديكها جاتا ہے۔
يہاں آنے كے بعد يه مثل سننے ميں آئى كه آكسفورڈ ميں گدہے بهى هوتے ہيں، اس ميں حيرت كى زياده بات نہيں تهى، كيونكه دنيا ميں ہر جگه يہى حال ہے، اور ہر زمانه ميں يه ہوتا چلا آيا ہے، قريش ميں جہاں ابو بكر صديق اور عمر فاروق وغيره رضي الله عنهم تهے وہيں ابو جہل اور ابو لہب وغيره بهى تهے۔
جب سے كورونا وائرس كى وبا عام ہونا شروع ہوئى ہے اس كے علاج كى تدبيريں اور تجويزيں ملك ملك اور قريه قريه سے آ رہى ہيں، ان بهانت بهانت كے طريقہائے علاج كو ديكهكر اس مثل كى معنويت اچهى طرج واضح ہو گئى ، بهارت ميں گائے كے گوبر اور پيشاب سے اس بيمارى كو دور كرنے كى تركيب بتائى جا رہى ہے، ايك مخصوص پارٹى كے ليڈروں نے كورونا كے خلاف سخت احتجاج كيا اوربزعم خود اسے نعروں كے زور پر بهگا ديا، پيروں اور فقيروں نے بهى مختلف قسم كے علاج بتانا شروع كر ديئے، كچه لوگ نت نئے وظيفوں اور عمليات كى تلقين كر رہے ہيں، بعض بزرگوں نے كورونا وائرس كو چيلنج كر ديا ہے كه وه كسى مريض كو بهى گلے لگا ليں گے اور كورونا ان كا بال بيكا نہيں كر سكے گا، كچهه لوگوں كو خواب ميں اس كے علاج كى وحى آ رہى ہے، يه الگ بات ہے كه ہر خواب ديكهنے والے كى بات دوسرے سے مختلف ہے، انسانى تاريخ ميں ايسا پہلى بار ہوا ہے جب وحى بهى تعارض وتضاد كا شكار ہوگئى۔
بات يہيں تك ره جاتى تو كوئى بات نہيں تهى، بلكه اب شريعت مطہره كے علمبرداروں نے بهى وظيفوں كى تشہير شروع كردى ہے، اسى سے بد مزه ہوكر ميں نے دو روز پہلے “وظيفوں كى بهر مار ” كے عنوان سے ايك مضمون لكها، ليكن وظيفوں كا سيلاب تهمنے كا نام نہيں ليتا، سمجهه ميں نہيں آتا كه جو لوگ قرآن كريم كى تلاوت كرتے ہيں، نبى اكرم صلى الله عليه وسلم كى احاديث پر مشتمل صحيح مجموعوں كو سبقا سبقا پڑهتے ہيں، صحابۂ كرام اور تابعين عظام رضي الله عنهمم كى مبارك سيرتوں كا مطالعه كرتے ہيں وه توہمات كا شكار كيوں ہيں۔
اسى سے ملتا جلتا منظر فتووں كا بهى ديكهنے ميں آيا، ہر روز ليٹر ہيڈ پر ايك نيا فتوى اور ايك جديد تحقيق، فتوے صبح وشام بدلتے رہے، اور عوام ان تبديليوں كا ساته نه دے سكے، چنانچه ہندوستان ميں جب لاك ڈاؤن ہوا تو مفتيان كرام نے ليٹسٹ فتوى پر عمل كرتے ہوئے خاموشى سے اپنے اپنے گهروں ميں پناه لے لى، اور عوام كى بڑى تعداد پہلے ہى فتوى پر عمل كرتى رہى، اسے ناسخ اور منسوخ كا علم نه ہوسكا، اور نه وه اس تيز رفتار ارتقائے فكرى كا ساته نه دے سكى، نتيجتًا معصوم نمازيوں كو پوليس كے ڈنڈے كهانے پڑے اور كچهه لوگوں كو جيل ميں بهى ڈال ديا گيا، ان مفتيان كرام ميں سے كوئى ان كى مدد كو نہيں آيا، بلكه ان عوام كو ہى قصور وار ٹهہرايا گيا كه نه يه بات سمجهتے ہيں اور نه ہى بات مانتے ہيں، قصور كسى كا بهى ہو سارے مسلمانوں كے سر پشيمانى اور پريشانى سے جهك گئے اور ملت بيضا كى نيك نامى پر حرف آيا۔
كہاں سے ہندوستان جنت نشان كا تذكره آگيا؟ پته نہيں كيوں يه ضمنى گفتگو طويل ہوگئى؟ آپ اسے ہمارى بد مذاقى سمجهكر نظر انداز كرديں، آمدم بر سر مطلب، بات آكسفورڈ كے گدہوں كى ہو رہى تهى، اس كا مشاہده سيميناروں اور لكچرز ميں بارہا ہوا كه وه يونيورسٹى جس كى ہر جگه دهاك بيٹهى ہوئى ہے وہاں ايسے عجيب وغريب نمونے ہيں، مثاليں چونكه بہت زياده ہيں اس لئے انہيں كسى اور موقع سے قلمبند كروں گا، وه قصے دلچسپ ہيں، اور يہى واقعات ہيں جن كى وجه سے گدہوں سے ہمارے تعلقات ہميشه كشيده رہے۔
سوال يه ہے كه آكسفورڈ ميں گدہے كہاں سے آتے ہيں؟ اور اگر وه مقامى ہيں تو يہاں گدہے پيدا كيسے ہوتے ہيں؟ آكسفورڈ والوں كا دعوى ہے كه يہاں كے بعض كالجز سات سو سال پرانے ہيں يا اس سے بهى زياده دنوں كے ہيں، ان پچاس كالجوں كا مقصد يہى تها كه دنيا ميں گدہے نه پيدا ہوں، اور جو پيدا ہوگئے ہيں انہيں يہاں لايا جائے، اور چند سالوں ميں ان كى فطرت بدل دى جائے، كيا آكسفورڈ گدہوں كو انسان بنانے ميں كامياب ہوا؟ جواب ہے كه آكسفورڈ كو مكمل كاميابى نہيں ہوئى، اب بهى يہاں بہت سے گدهے گهومتے رہتے ہيں، اور يہاں كے كچهه گدهے دنيا كے دوسرے ممالك ميں بهى پائے جاتے ہيں اور وه انسان كو گدها بنانے كى مہم ميں لگے ہوئے ہيں۔
گدہوں كى فطرت نه بدلنے كى شكايت آج سے تقريبا آٹهه سو سال پہلے شيخ سعدى بهى كر چكے ہيں:
خر عیسی گرش به مکه برند
چون بیاید ہنوز خر باشد
كہتے ہيں كه شيخ سعدى نے يه مفہوم قرآن كريم كى اس آيت سے ليا ہے: “كمثل الحمار يحمل أسفارا”، آكسفورڈ كے گدہوں پر ميرا سب سے بڑا اعتراض يہى ہے كه وه خود كو گدہا نہيں سمجهتے، اور جو ان كو يه سمجهانے كى كوشش كرتا ہے وه بهى گدہا بن جاتا ہے، اس لئے گدہوں كے اس ماحول ميں حكيمانه بات يہى ہے كه ہم گوشه نشيں ہوجائيں اور گدہوں كو دنيا ميں راج كرنے ديں۔

سلاما عليكِ يا بيوت الله! – بقلم: د. محمد أكرم الندوي

قياسي

بسم الله الرحمن الرحيم

سلاما عليكِ يا بيوت الله!

بقلم: د. محمد أكرم الندوي
أوكسفورد

سلامًا عليك يا بيوت الله! سلامًا من رُوَّادك، المشتاقين إلى غيوث منك صادقة مواعدها، وسحائب من الرحمات تنهل سواكبها، وكتائب من المبشرات تزجى مواكبها، سلامًا على بقاع أفنيتها مشهودة، ومعاهد ظلالها ممدودة، ودور بالذكر والوعظ معمورة، ومقامات بالسكينة والطمأنينة مغمورة، ومرابع بالفيوض زاخرة، ومَغَانٍ لها أنوار زاهرة، وسلامًا على أئمتها وشيوخها المغذِّين المربِّين، وعلى مُصلِّيها الأتقياء الصالحين، الراكعين الساجدين، القانتين الخاشعين، وسلامًا على إخوانٍ مزيني المحاريب والمنابر، وشبابٍ فيها كالطيب المتضوع من المجامر.
تمضي أيام ولا نحدث لكِ زيارة، ونبيت الليالي وعزائمنا عن قصدكِ منبترة، فيا لبؤس رعاة المودة والوصل! لقد كذب من زعم أننا سلونا عنك سُلوًّا، بل ما زادنا البَون إلا في حبك تماديا، ألا هل من مبلغٍ تحياتنا إليك، وقائل لك: كل المشارب مذ هجرتِ ذميم.
وما أرانا فُرِّق بيننا وبينك، وحيل بيننا وبين حرم الله وحرم رسوله والمسجد المبارك حوله، إلا لذنوب منا وآثام تعمدناها، عصينا رب العالمين، وكفرنا بنعمه وأنكرنا آلاءه، وجهلنا بحقوقه علينا، فاستوجبنا سخطا منه وغضبا، وصُدِدنا من أن نلوذ بمعاقل نعمته، وكُنُف حمايته، وحصون كفايته.
إن إتيانك يا أيتها المساجد! يغسل الأوزار ويمحو الذنوب، كنا نتوضأ ونخرج من بيوتنا آمِّيك تُحَطُّ عنا الخطايا، ونُرفع درجات، ثم ندخلك نستفتح مولاكِ أبواب رحمته، ونُهدي إلى عباده الصالحين تسليمات، ونتلقى منهم تحيات زاهيات طيبات، وننتظر الصلاة وكأننا في صلاة، أجور على أجور ومثوبات دونها مثوبات، والملائكة يغشوننا والسكينة تنزل علينا، تشحن قلوبنا بإيمان ويقين، يا بيوت الله! إن لكِ طلعات لا تمل، وغررا لا تكره، وصفحات لا تقلى، وواضحات لا تعقى، يا لشقائنا إذ حُجِبنا عنها، فتغيرت بهجتنا، وأخلقت جدتنا، وخمد بهاؤنا، وزال ضياؤنا، كنا نغرف من الأنهار والبحار، وصرنا ننحت من الصخور والأحجار، وما مثلنا إلا كمثل النبات يمتص حياته من أرضه بجذوره، فإن احتث منها ذبل ومات، صُرفنا عن المساجد وكأن سلك حياتنا قد انقطع انقطاعا.
نحن بين أهلينا وذوينا، والمرء يفرح بأن يكون بين أحبته وأولاده، ولكنا لا نحس بذلك الفرح، وما السعادة والسرور إلا إذا كانت في القلوب طمـنأنينة، وأنى لمفارقك أن يطمئن، وأنى للنائي عنك أن يسعد بمن حوله، كنا إذا الشدائد أرهقتنا، وإذا الملمات ألمت بنا، وإذا الكربات زعزعتنا، أوينا إليك فزعين، واعتصمنا بك جزعين، فيا لحنيننا إلى البركة التي مضت، والرحمة التي ولَّت!
ربنا! إننا مخطؤون وآثمون، استوجبنا كل عقاب، وما عقابك إيانا إلا عدلا منك، نسألك متضرعين إليك أن ترفع عنا هذا البلاء، وتأذن لنا بالدخول في بيوتك، فإنها مرابع أجسادنا، ومراتع قلوبنا، ومنابع قوانا، نشتاق أن نتشمم ريَّاها، وننشق صباها، ونحتمي بحماها، إننا نازعون إليها صابُّون، ومتشوفون إليها حانُّون، عقولنا متَّلهة وقلوبنا مشغولة، لا تعاقبنا بإغلاق أبوابك دوننا، فلا نعلم بابا دون بابك.
مولانا! لا صبر لنا على نأي الحبيب القريب، وما لنا عن بيوتك غنى، ولا عن مساجدك مسلاة، فما يزيدنا حبها إلا جوى، وكل مصيبات الزمان هيِّنة الخطب غير فراقها، إننا متطلعون إلى رسالة منك فيها وعد بالدخول عليك، وبشارة بالوصول إليك، نستعطفك بقلوب باكيات، وعبرات سافحات، وزفرات لافحات، وهل لنا غيرك من عظيم نستدفع به العظائم، وهل لنا سواك من كريم نستدر به المكارم، فاعف عنا وارحمنا يا أرحم الراحمين ويا أكرم الأكرمين!

متعدى امراض – از: ڈاكٹر محمد اكرم ندوى آكسفورڈ

قياسي

بسم اللّه الرحمن الرحيم
متعدى امراض

از: ڈاكٹر محمد اكرم ندوى
آكسفورڈ

كورونا وائرس (Covid-19) دنيا كے مختلف علاقوں ميں تيزى سے پهيل رہا ہے، اب تك اس كے پهيلاؤ كو روكنے كا سب سے مؤثر طريقه يہى سمجها جا رہا ہے كه لوگ گهروں ميں رہيں اور ايك دوسرے كے قريب آنے سے بچيں، اس مرض كا متعدى ہونا ايك محسوس ومعقول واضح حقيقت ہے، اور اس پر تمام مسلم وغير مسلم ماہرين كا اتفاق ہے، اسى لئے دنيا كے عام ملكوں نے اجتماعى جگہوں پر پابندى لگادى ہے، اور اختلاط سے پرہيز كرنے كى سختى كى ہے۔
جہاں ايك طرف اس قسم كى احتياطى تدابير اپنائى جا رہى ہيں وہيں دوسرى طرف مسلمانوں كے كچه حلقوں ميں يه بحث چهڑ گئى ہے كه كيا امراض كے متعدى ہونے كا عقيده درست ہے؟ اور كيا اس بيمارى سے بچنے كى يه كوششيں توكل كے خلاف نہيں ہيں؟ اس مضمون ميں ان دونوں سوالوں كا جواب دينے كى ايك حقير كوشش كى گئى ہے۔

بيماريوں كا متعدى ہونا:
صحيح بخارى، صحيح مسلم اور دوسرى كتابوں ميں متعدد صحابۂ كرام رضي الله عنهم سے الفاظ كے كچهه اختلاف كے ساتہ يه حديث منقول ہے :”لا عدوى ولا طيرة ولا هامة ولا صفر” ، اس حديث ميں عدوى كى نفى ہے، بعض لوگوں نے اس كا مطلب يه نكال ليا ہے كه اسلام امراض كے متعدى ہونے كا قائل نہيں، لہذا كورونا يا اس طرح كى دوسرى وبائيں متعدى نہيں ہوتيں، اور وبا زده اشخاص سے بچنے كى كوئى ضرورت نہيں۔
شارحين حديث اور عام علماء نے ہميشه اس مفہوم كى نفى كى ہے، اور اس حقيقت پر زور ديا ہے كه امراض متعدى ہوتے ہيں، اور امراض كا تعديه بهى دوسرے اسباب كى طرح ايك سبب ہے، اہل تحقيق سے اس حديث كى جو تشريحات وتوجيہات منقول ہيں ان كا نہايت عمده اور جامع خلاصه ہمارے ايك دوست (جناب مولانا ضیاء الدین صاحب مفتی مدرسہ وصیۃ العلوم الہ آباد) نے كيا ہے كه اس حديث ميں توہم پرستى كا انكار ہے، حقائق كا انكار نہيں، مطلب يه ہے كه يه حديث بے بنياد چهوت چهات كے خلاف ہے، جاہليت كے زمانه ميں عربوں كا عقيده ان بہت سى بيماريوں كے متعدى ہونے كا تها، جو حقيقت ميں متعدى نہيں تهيں، اور اسى طرح متعدى بيماريوں كے بارے ميں ان كا يه بهى خيال تها كه وه بذات خود مؤثر ہوتى ہيں، اس طرح كى خرافات مشرك قوموں ميں عام ہيں، اسى لئے ہندوستان ميں بہت سے لوگ چهوت چهات كا عقيده ركهتے ہين، وه اس طرح كى بيماريوں كى پوجا كرتے ہيں، اور ان بيماريوں كے جانے كے لئے ان سے التجائيں كرتے ہيں۔
اس حديث ميں جن چيزوں كا تذكره ايك ساته ہے ان سب كا تعلق اوہام وخرافات سے ہے، ان ميں سے ايك ہے “ولا طيرة” يعنى كوئى چيز ديكهه كر يا سن كر بد شگونى لينا صحيح نہيں، ايك دوسرى حديث ميں ہے “بد شگونى شرك ہے”، اسى طرح اس حديث ميں ہے “ولا ہامة” ہامه الو كى قسم كے ايك پرنده كا نام ہے، جاہليت كے لوگ سمجهتے تهے كه يه پرنده اگر كسى گهر كے پاس آواز نكالے تو اس گهر كے سارے لوگ مر جاتے ہيں، اسى طرح اس مين ہے “ولا صفر”، جاہليت ميں صفر كا مہينه بد شگونى كا مہينه تها، وه اس مہينه ميں شادى كى تقريب كرنے سے بچتے تهے، اسى حديث كا ايك حصه يه بهى ہے كه كچه عرب اونٹوں كى خارش كو چهوت چهات كا نتيجه سمجهتے تهے، آپ صلى الله عليه وسلم نے اس كى بهى نفى كى۔.
نبى اكرم صلى الله عليه وسلم نے حقائق كا كبهى انكار نہيں كيا، حقائق اور اوہام كے درميان بنيادى فرق ہے، اوہام كے پيچهے كوئى علمى دليل نہيں ہوتى، جبكه حقائق علمى دلائل پر مبنى ہوتے ہين، علمى دلائل محسوسات ومعقولات ومجربات ہيں، ان دلائل سے جن چيزوں كا اسباب ميں ہونا ثابت ہے وه اسباب ميں ہيں، مثلا جذام (كوڑہ، يا طاعون) ايك متعدى اور قبيح بيمارى ہے، نبى كريم صلى الله عليه وسلم نے اس كے متعلق فرمايا “فر من المجذوم كما تفر من الأسد” يعنى مجذوم يا طاعون زده شخص سے اس طرح بهاگو جس طرح شير جيسے خطرناك درنده سے بهاگا جاتا ہے، يه حديث بخارى شريف كى ايك روايت ميں “لا عدوى” والى حديث كے ساته وارد ہوئى، جس سے يه بات صاف ہوگئى كه نبى اكرم صلى الله عليه وسلم نے جس طرح اس حديث ميں اوہام اور عقائد باطله ومشركانه پر نكير كى ہے، اسى طرح اسى حديث ميں حقيقى متعدى ہونے والے مرض كو سبب مرض قرار ديتے ہوئے اس سے بهاگنے كى بهى تلقين كى، اسى طرح صحيح مسلم كى ايك حديث ميں نبى اكرم صلى الله عليه وسلم نے مرض زده شخص كو صحت مند شخص كے قريب لانے سے منع فرمايا، ظاہر ہے كه اس سے عام بيمار مراد نہيں، كيونكه نبى كريم صلى الله عليه وسلم بيماروں كى عيادت فرماتے تهے اور عيادت كى تاكيد بهى كرتے تهے، اس سے مراد وہى بيمار ہے جس كى بيمارى كے متعدى ہونے كا انديشه ہے يا جسے عام طور سے لوگ قبيح و كريه سمجهتے ہيں۔

کورونا وائرس کے بارے میں يوروپين فتوى كونسل کا ہنگامى اجتماع – ڈاكٹر محمد اكرم ندوى

قياسي

کورونا وائرس کے بارے میں يوروپين فتوى كونسل کا ہنگامى اجتماع

ڈاكٹر محمد اكرم ندوى
(آكسفورڈ)

آج (25 مارچ 2020) كورونا وائرس covid 19 سے پيدا ہونے والے مسائل پر بحث ومباحثه كے لئے يوروپين فتوى كونسل كا ہنگامى اجتماع منعقد ہوا، يه دو رزه اجتماع ہے، كل كے آخرى سيشن ميں متفقه فتووں كى منظورى ہوگى، راقم الحروف بهى اس كا ايك ممبر ہے، اور راقم نے بهى متعدد استفتاءات كے جواب تيار كئے ہيں جن پر دوسرے فتووں كے ساته مختلف نشستون مين گفتگو ہوگى۔
يوروپين فتوى كونسل يورپ كے رہنے والے مسلمانوں كو درپيش مسائل پر رہنمائى كرتى ہے اور ان كے لئے اسلامى تعليمات كى روشنى ميں حل تلاش كرتى ہے، اس كونسل كى ايك خصوصيت يه ہے كه جس موضوع سے متعلق مسائل پر گفتگو كرنے كے لئے اس كى ميٹنگ ہوتى ہے پہلے اس موضوع كے نامور ماہريں سے تفصيلى رائے لى جاتى ہے، جو اپنے اختصاص اور ملكوں كے قوانين كى روشنى ميں اس كے مختلف پہلوؤں پر سير حاصل بحث كرتے ہيں، كونسل كے ممبر فقهاء اور مفتيان كرام ان سے سوالات كرتے ہيں، اور مسائل كو ان ماہرين اور محققين كے نقطۂ نظر سے سمجهنے كى كوشش كرتے ہيں، وه ماہرين يوروپين ممالك كے سياسى ومعاشرتى حالات پر بهى روشنى ڈالتے ہيں تاكه علماء كو يه معلوم ہو كه ان فتووں كا دائرۂ كار كيا ہوگا اور عام مسلمان ان پر كيسے عمل پيرا ہوں گے؟
آج كا سيشن برطانيه كے وقت سے دوپہر باره بجے شروع ہوا اور شام كو چهہ بجے ختم ہوا، قرآن كريم كى تلاوت كے بعد شيخ محترم ڈاكٹر يوسف القرضاوى حفظه الله تعالى نے فون پر سارے شركاء كو سلام كيا، اور آپ كى مختصر گفتگو سے پروگرام كا افتتاح ہوا۔
اس كے بعد مختلف ڈاكٹروں نے كورونا وائرس كے ضرورى پہلوؤں پر گفتگو كى، ان ڈاكٹروں كا تعلق برطانيه، فرانس، جرمنى، اٹلى وغيره سے ہے، اور يه عملى طور پر اسپتالوں ميں اس بيمارى ميں مبتلا لوگوں كى ديكه بهال كر رہے ہيں اور علاج اور طبى خدمات فراہم كرنے ميں پيش پيش ہيں۔
ان ڈاكٹروں كى گفتگو سے بہت سى نئى باتيں معلوم ہوئيں جو عام طور سے لوگوں كے علم ميں نہيں، انہوں نے اس بيمارى كى حقيقت بيان كى، اس كى ابتدا اور ارتقا پر روشنى ڈالى، اور اس كے پهيلنے كى تيزى كى وجوہات كا بهى تجزيه كيا۔
ان سب كا اس پر اتفاق تها كه بيمارى سے متاثر شخص پر اس كى علامتيں فورا ظاہر نہيں ہوتيں، بلكه كبهى كبهى علامتوں كے ظاہر ہونے ميں دو ہفتے لگ جاتے ہيں، عام طور سے لوگ اسے تندرست سمجهتے ہيں، اور وه خود بهى اسى غلط فہمى مين ہوتا ہے اور اس طرح كرونا وائرس دوسروں كو متعدى ہوتا رہتا ہے۔
انہوں نے زور ديا كه بيمار شده شخص سے ايك ميٹر كى دورى ضرورى ہے، اور يه دورى دائيں بائيں سامنے اور پيچهے ہر طرف سے ہونى چاہئے، اس پر يه سوال آيا كه انڈونيشيا كى كسى مسجد ميں لوگوں نے اس طرح كے فاصله سے جماعت سے نماز ادا كى، كيا اس طرح مسجدوں ميں جماعت قائم كرنے سے وائرس سے حفاظت ہوسكتى ہے؟ اس پر ان لوگوں نے وضاحت كى كه اس وقت بهى وائرس لگتا ہے، كيونكه لوگ مسجد كا دروازه كهولتے ہيں، يا اور دوسرى چيزيں چهو تے ہيں، اب جو لوگ بهى ان چيزوں كو ہاتهه لگائيں گے وه وائرس ان ميں منتقل ہوسكتا ہے، جب لوگ ركوع اور سجده كرتے ہيں تو سانس نكالنے سے وه وائرس فرش پر گر تا ہے، يہى نہيں بلكه وه وائرس كچہ دير تك مسجد كى فضا ميں ره سكتا ہے، لہذا اگر لوگ مطلوبه دورى بنائے ركهيں پهر بهى وه وائرس مسجد يا دوسرى اجتماعى جگہوں ميں منتقل ہوسكتا ہے۔
اس وبا سے وفات پانے والے شخص كے غسل كے متعلق انہوں نے تفصيلى گفتگو كى كه ميت سے بهى يه وائرس منتقل ہو سكتا ہے، لهذا اس سے بهى دورى بنائے ركهنا ضرورى ہے، اس سوال پر كه اگر غسل دينے والے وه حفاظتى كٹ پہن كر غسل ديں جو ڈاكٹر پہنتے ہيں تو كيا وائرس سے بچا جا سكتا ہے، ان لوگوں نے كہا كه عام لوگ ڈاكٹروں كى طرح احتياط نہيں كرسكتے اور نه اس وقت ان كو ٹريننگ دى جا سكتى ہے، اور ايك ڈاكٹر دن ميں چاليس بار كٹ تبديل كرتا ہے، اور اس قدر احتياطوں كے باوجود ڈاكٹر بهى كورونا كے مريض بن رہے ہيں، اور فرانس ميں اب تك پانچ ڈاكٹروں كى موت ہوچكى ہے، يہى دشوارى تيمم كرانے ميں بهى ہے، اس پر ايك تجويز يه آئى كه غسل دينے كى ٹريننگ روبوٹس كو دى جائے، ظاہر ہے كه اس ميں وقت لگے گا۔
اس مختصر تحرير ميں ان سارى گفتگوؤں كو نقل كرنا مشكل ہے، كل جو فتوے شائع ہوں گے ان سے بہت سى باتيں واضح ہوں گى، ميں نے يه چند چيزيں اس قصد سے لكهى ہيں كه ہمارے مفتى حضرات كو ماہرين سے مشوره كرنے كى اہميت كا اندازه ہو، اور وه يه بهى جاننے كى كوشش كريں كه جس ملك ميں رہتے ہيں اس ميں ان كے لئے قانونًا كتنى گنجائش ہے، اور وه كس طرح ان ملكوں ميں بسنے والے مسلمانوں كى صحيح رہنمائى كرسكتے ہيں اور قابل عمل حل پيش كرسكتے ہيں۔

گوشی نشینی – بقلم ڈاکٹر محمد اکرم ندوی

قياسي

بسم اللّه الرحمن الرحيم
گوشه نشينى

از: ڈاكٹر محمد اكرم ندوى
آكسفورڈ

كورونا كى وجه سے تقريبا ايك ہفته سے گهر ميں گوشه نشينى كر لى ہے، زندگى ميں اس گوشه نشينى كا پہلى بار تجربه ہو رہا ہے، اعتكاف بهى ايك قسم كى گوشه نشينى ہے، ليكن اس ميں مسجد كا اجتماع بند نہيں ہوتا، بيمارى كے زمانے ميں معاشره سے انقطاع ہوتا ہے، مگر عيادت كرنے والے آتے رہتے ہيں، آج كى عزلت صحيح معنوں ميں عزلت ہے، ايسى عزلت كبهى ديكهى نہيں، البته مشايخ متقدمين كے يہاں اس كے كچه نمونے نظر سے گزرے ہيں ۔
گهر سے بالكل قريب آكسفورڈ كى جامع مسجد ہے، جس ميں احتياطًا جمعه اور جماعت موقوف ہے، سارى نمازيں گهر پر ادا كر رہا ہوں، تدريس وتعليم كا عمل بهى معطل ہے، آكسفورڈ بروكس يونيورسٹى كى جم جس كا ميں مستقل ممبر ہوں بند ہے، گهر پر ہلكى پهلكى ورزش جارى ہے، خارجى دنيا سے جسمانى تعلق منقطع ہوگيا ہے، تاہم انٹرنٹ اور واٹس اپ كے ذريعه قريبى وغمخوار رشته داروں، شفيق ومہربان دوستوں،عنايت فرما مخلص شاگردون اور عام كرم فرماؤں اور ہمدردوں سے رابطه ہے، مرزا نوشه كى ياد آرہى ہے جو كہتے تهے “اس تنہائى ميں صرف خطوں كے بهروسے جيتا ہوں، يعنى جس كا خط آيا ميں نے جانا كه وه شخص تشريف لايا” ۔
كسے يه خبر تهى كه زمانه كا رنگ اس طرح پلٹ جائے گا، زندگى ميں ايسا انقلاب آئے گا، اجتماعيت پسند حيوان ارتقائے معكوس كى منزليں طے كركے انفراديت پر مجبور وحوش كے زمره ميں داخل ہوجائے گا؟ كيا يه سوچا جا سكتا تها كه ايك وقت (عارضى سہى) ايسا آئے گا كه حرمين شريفين ميں نمازيوں اور زائرين كا نام ونشان نہيں ہوگا، مسجديں خالى ہوجائيں گى، عاشق معشوق سے، محب محبوب سے اور دوست دوست سے دورى اختيار كر لے گا، نه فراق كى آہيں ہوں گى اور نه ناله ہائے دردناك ہوں گے، وصال پر ہجر كو ترجيح حاصل ہوگى، وفا كى جگه جفا كى تمنا ہوگى، شوق لقائے ياراں داستان پارينه بن جائے گا، سڑكيں سنسان ہوجائيں گى اور بازار ويران، كيا اس دنيائے فانى كا اعتبار! فاعتبروا يا أولي الأبصار ۔
ہائے گلزار نسيم سے بہار گئى، خمخانوں كى رونق گئى،محفلوں سے خوش آواز وزمزمه پرداز گئے، نه كليوں كى رنگت نه پهولوں كى باس، موسم بہار آيا ہے پہنے خزاں كا لباس: آنكهه جو كچهه ديكهتى ہے لب تك آسكتا نہيں ۔
اب عزلت گزينى ہے، بيوى اور بچے آس پاس ہيں، پڑهنے اور لكهنے كا كام ہے، تصنيفى كاموں كے لئے وقت ہى وقت ہے، ادهورے پروجكٹس كى تكميل كى راه كهلى دكهائى دے رہى ہے ۔
كام كرتے كرتے كورونا كى خبريں دماغ پر حاوى ہو جاتى ہيں، يورپ اور برطانيه ميں يه بيمارى جنگل ميں آگ كى طرح پهيل رہى ہے، شيشۂ اندروں سنگ حوادث والمناك واقعات سے چور ہو جاتا ہے، ايسا لگتا ہے كه دل ودماغ نه رہا، چاروں طرف ہو كا عالم ہے اور ہر سو ماتم بپا ہے ، دنيا تہلكۂ عظيم ميں مبتلا ہے، آكسفورڈ جيسے بين الاقوامى شہر ميں سناٹا ہے، چهوٹا بڑا خوفزده ہے ۔
متاثر لوگوں پر كيا گزرتى ہے، يه سوچ كر گهبراہٹ ہونے لگتى ہے، وبا زده بالكل اچهوت بن جاتا ہے، ڈاكٹروں اور نرسوں كا سلوك اس كے ساته ايساہوتا ہے جيسے ان كا سابقه كسى گندى اور مكروه چيز سے ہو، اس كى حالت اس سے زياده قابل رحم ہوتى ہے جيسى حالت القاعده كے قيديوں كى امريكى جيلوں ميں سننے ميں آتى تهى، جو بيمار اس جہاں سے رخصت ہو رہے ہيں ان كے اعزه واقارب اور دوست واحباب آخرى رسومات ميں شركت نہيں كرسكتے، نه كفنانے اور دفنانے كا صحيح انتظام، نه كوئى مرثيه نگار اور نه كوئى نوحه خخواں، جب ان مصيبتوں كے انبار كو خيال كرتا ہوں تو بہت گهبراتا ہوں، اور دل ميں ايسا ترس آتا ہے كه بيان نہيں ہوسكتا ۔
اچانك ذہن اپنى موت كى طرف چلا جاتا ہے، موت كا خوف ايك كپكپى پيدا كرديتا ہے، تصنيفى منصوبے ناتمام دكهائى ديتے ہيں، حسرت وياس كى كيفيت طارى ہوتى ہے، قبر كى ندا ياد آتى ہے: “ميں لذتوں كو فنا كردينے والا مقام ہوں، ميں غربت كا گهر ہوں، ميں كيڑوں مكوڑوں كا گهر ہوں” ۔
اس شدت فزع ميں خدا كى ياد آتى ہے، توبه واستغفار كرتا ہوں، اپنے لئے، بچوں كے لئے اور سارے مسلمانوں بلكه سارے انسانوں كے لئے عافيت كى دعا كرتا ہوں، انسانيت كے كچه كهلم كهلا دشمنوں كے لئے بد دعا كے كلمات بهى زبان پر جارى ہو جاتے ہيں، ذكر ومناجات سے كچه تقويت ملتى ہے، اور دو باره كام ميں لگ جاتا ہوں، اور سوچتا ہوں كه موت سے كيوں گهبرايا جائے، حيات وموت كے تصور پر ہى تو مذہب، فلسفه اور عمرانيات كى بنياد كهڑى ہے، موت ہميں ہمارى اوقات ياد دلاتى ہے، اوہام اور غفلتوں كے پردے چاك كرديتى ہے، موت كا انديشه حقيقت پسندى كے لئے كس قدر ضرورى ہے، اے عزم كى چٹان اٹه، ہجوم ياس ميں آس كى بات كر، اس محصور زندگى ميں راز گنبد مينا آشكار كر ۔
يه ديكهكر سخت تكليف ہوتى ہے كه مسلمانوں اور ديگر قوموں كے بعض مذہبى حلقے اس مسئله كو طبى ماہرين اور انسانيت كى ہمدردى ركهنے والوں كے نقطۂ نظر سے نہيں ديكه رہے ہيں، ان كو يه اندازه نہيں كه يه مسئله ان كے اختصاص كا نہيں، بلكه يه معامله خالص طبى وانسانى ہے، اور اس ميں جہاں ديده حكيموں اور انسانيت كے بہى خواہوں كے مشوروں پر عمل كرنا چاہئے، ان ساده لوحوں كو اندازه نہيں كه ان كى معمولى سى نا عاقبت انديشى كس قدر ہيبتناك نتائج كا پيش خيمه ہوسكتى ہے، اس نا عاقبت انديشى، عقل ودور انديشى سے محرومى، فكر واصابت رائے سے عداوت، اور مسلمانوں اور عام انسانوں كے طالع وبخت سے بازى گرى پر ماتم كرنے كو دل چاہتا ہے ۔ كاشكه ميرى يه تلخ نوائى گوارا كى جائے ۔
تنہائى ہے، آرزوئيں اور تمنائيں ہيں، خطرات اور انديشے ہيں، غم سے فراغ نہيں، مكروہات عالم سے بيزارى ہے اور اپنى كمزورى وناتوانى پر آزردگى، گهر والوں سے بات كرتے كرتے دل كا راز فاش ہونے لگتا ہے، يا پهر افكار وخيالات تحرير كا لباده پہننے كے لئے بے چين ہو جاتے ہيں ۔
يه نہيں معلوم كه تنہائى كى يه زندگى كب تك چلے گى، اور يه ايام شكوه سنج كب ختم ہوں گے؟ دل وجان ضيق ميں ہيں، اندر سے ايك آواز اٹهتى ہے كه مردانه باش، جو مرضى خدا، بنده كا اختيار كيا، سقراط نے كيا خوب كہا ہے كه “اگر تمام اہل دنيا كى مصيبتيں ايك جگه لاكر ڈهير كرديں، پهر سب كو برابر بانٹ ديں تو جو لوگ اپنے تئيں بد نصيب سمجه رہے ہيں وه اس تقسيم كو مصيبت اور پہلى مصيبت كو غنيمت سمجهيں گے”، ايك اور حكيم كہتا ہے “اگر ہم اپنى اپنى مصيبتوں كو آپس ميں بدل بهى سكتے تو پهر ہر شخص اپنى پہلى ہى مصيبت كو اچها سمجهتا” ۔
ياد ركه يه امتحان جلد ہى ختم ہوجائے گا، شام غم رخصت ہوگى، سحر اميد جلوه افروز ہوگى، مسكرا كه جلد ہى سويرا ہوگا، ختم تنہائيوں كا يه اندهيرا ہوگا،صبر وتحمل سے كام لے، حلم وبردبارى سے يارى كر، اور رحمت الہى پر توكل كر، اللهم ارحمنا وعافنا يا رب العالمين ويا ارحم الراحمين ۔

كورونا وائرس (Covid-19) مسلمانوں كے مذہبى اجتماعات كے متعلق رہنمائى – از: ڈاكٹر محمد اكرم ندوى

قياسي

بسم اللّه الرحمن الرحيم
كورونا وائرس (Covid-19)
مسلمانوں كے مذہبى اجتماعات كے متعلق رہنمائى

از: ڈاكٹر محمد اكرم ندوى
آكسفورڈ

كورونا وائرس اس وقت تقريبا دنيا كے ہر ملك ميں پهيل چكا ہے، اور مزيد پهيلتا جا رہا ہے، اب تك اس كا كوئى علاج دريافت نہيں ہوا ہے، اس سے بچنے كا سب سے زياده كارگر طريقه يہى سمجها جا رہا ہے كه لوگ ايك دوسرے سے بچيں، سفر سے پرہيز كريں، بهيڑ كى جگہوں پر نه جائيں، جن ملكوں نے ان ہدايات پر سختى سے عمل كيا ہے وه نسبتًا محفوظ ہيں، اور جن ممالك نے ان ہدايتوں كو اہميت نہيں دى ان ممالك ميں اس وبا كا اثر بہت زياده ہے، اور اموات كى تعداد بهى خوفناك حد تك پہنچى ہوئى ہے۔
زندگى كے تمام مسائل كى طرح بيماريوں كے متعلق بهى اسلام كى رہنمائى يہى ہے كه قرآن كريم كى واضح تعليمات اور صحيح حديثوں كى پيروى جائے، اور اطباء اور حفظان صحت كے ماہرين كى ہدايتوں پر عمل كيا جائے، خوش عقيدگى، خواب، كشف والہام وغيره كى بنا پر كوئى تدبير بتانا سخت خطرناك، گمراه كن اور غير ذمه دارانه عمل ہے۔
اسلامى ممالك نے بهى اس بيمارى كو سنجيدگى سے ليا ہے، سعودى عرب، قطر، بحرين، امارات، تركى، مليشيا وغيره ممالك نے اس بيمارى كى روك تهام كے لئے جہاں دوسرى بہت سى احتياطى تدابير اختيار كى ہيں وہيں غير متعينه مدت كے لئے مسجدوں كے بند كرنے كے احكام بهى جارى كئے ہيں، ان ممالك كے فقہاء اور مفتيان كرام نے متفقه فتوى ديا ہے كه لوگ اپنے گهروں ميں جماعت سے يا تنہا نماز پڑهيں، اور جمعه كى نماز كى جگه ظہر ادا كريں، يورپ اور امريكه ميں بهى علماء كى ايك بڑى تعدادكى رائے يہى ہے، جس كے نتيجه ميں ان ممالك ميں بهى بہت سى مسجديں بند كردى گئى ہيں۔
مسجدوں كا بند كرنا كتنا ہى تكليف ده كيوں نه ہو ليكن اس بيمارى كو روكنے كے لئے يه ايك مؤثر ذريعه ہے، اور يه اسلامى تعليمات كے عين مطابق ہے، اس موضوع پر ميں نے عربى اور انگريزى ميں دو مدلل مضامين لكهے ہيں ان كى طرف رجوع كيا جاسكتا ہے، اور جيسا كه ذكر كيا گيا مشرق وسطى اور مغربى ممالك كے عام علماء وفقہاء كا فتوى يہى ہے كه عارضى طور پر مساجد بند كردى جائيں، كيونكه مسجدوں ميں آنے سے نمازيوں كے اندر اس بيمارى كے پهيلنے كا انديشه بہت زياده ہے، سنن ابى داود وغيره ميں حضرت جابر رضي الله عنه سے مروى ہے كه ہم ايك سفر ميں تهے، اور ہمارے ايك ساتهى كے سر پر پتهر لگنے سے چوٹ آگئى تهى، اور وه شديد زخمى تهے، انہيں احتلام ہوا تو انہوں نے لوگوں سے پوچها كه كيا ميرے لئے تيمم كى رخصت ہے؟ لوگوں نے كہا كه چونكه پانى موجود ہے اس لئے آپ تيمم نہيں كرسكتے، انہوں نے غسل كيا، اور اسى ميں ان كا انتقال ہوگيا، ہم لوگ سفر سے لوٹے اور ہم نے نبى اكرم صلى الله عليه وسلم سے اس حادثه كا تذكره كيا، آپ نے فرمايا كه ان لوگوں نے انہيں قتل كرديا، الله انہيں برباد كرے ۔ اس حديث سے اندازه ہوا كه فروعى معاملات ميں رخصت كے ہوتے ہوئے عزيمت پر عمل كرنا صحيح نہيں، خاص طور سے جبكه عزيمت پر عمل كرنے سے جان كے نقصان كا انديشه ہو۔
كورونا كى ايك خصوصيت يه بهى ہے كه اس كے اثرات فورًا ظاہر ہونا ضرورى نہيں، كبهى كبهى دو ہفتے تك بيمارى كے اعراض كا پته نہيں چلتا، اور وبا زده شخص صحتمند لوگوں كى طرح ہر جگه آتا جاتا ہے، سب سے ملتا جلتا رہتا ہے، اور يوں يه وائرس دوسروں تك پهيلتا رہتا ہے۔
حيرت ہے كه اس بيمارى كے سنگين نتائج اگر چه خواص وعوام كو ہر جگه معلوم ہيں اس كے باوجود بر صغير كے متعدد علماء كى رائے يه ہے كه مسجدوں كا بند كرنا صحيح نہيں ہے، البته جو لوگ اس بيمارى ميں مبتلا ہيں يا جو زياده بوڑهے ہيں يا جنہين اس بيمارى كا شبہ ہے وه مسجدوں ميں نه آئيں، ائمه اس كا خيال ركهيں كه نماز اور خطبه مختصر ہو، لوگ گهروں سے وضو كركے آئيں، وغيره وغيره۔
اس رائے كے متعلق تين باتيں عرض كرنى ہيں:
ايك يه كه اگر مسجديں بند نہيں ہوں گى تو بہت سے بوڑهے اور مريض مسجدوں ميں آتے رہيں گے، اور ان كو روكنا آسان نہيں ہوگا، يه كوئى مفروضه نہيں، بلكه اس وقت بهى بہت سے ضعيف اور بيمار لوگ مسجدوں ميں جا رہے ہيں، اور منع كرنے كے باوجود نہيں مانتے، اور كہتے ہيں كه جب تك مسجدين كهلى رہيں گى ہم مسجدوں ميں جاتے رہيں گے، مسجدوں كے پاس ان كو روكنے كا كوئى معقول اور مؤثر انتظام نه ہے اور نه ہى ممكن ہے۔
دوسرے يه كه يه سلسه كب تك چلے گا؟ اگر خدا نخواسته يه وبا اس طرح پهيل گئى جيسے اٹلى اور ايران ميں پهيل چكى ہے، تو كيا اس وقت بهى مسجدين كهلى رہيں گى؟ ظاہر ہے كه جواب نفى ميں ہوگا، پهر كيا يه دانشمندى نہيں ہے كه ہم وه صورت حال نه پيدا ہونے ديں، اور پيشگى ايسى تدبير اختيار كريں كه بعد ميں پچهتانا نه پڑے۔
تيسرى بات يه ہے كه جيسا كه اوپر بتايا گيا اس بيمارى كے اعراض كبهى كبهى دو ہفتوں تك ظاہر نہيں ہوتے، اور وبا زده شخص خود كو تندرست سمجهتا ہے، اسے بيمارى كا شبہ بهى نہيں ہوتا اور لوگ بهى اسے صحتمند سمجهتے ہيں، ايسے لوگوں كو روكنے كا كيا طريقه ہوگا؟ اور دنيا ميں ہر جگه ايسے ہى لوگوں سے يه بيمارى زياده تيزى سے پهيل رہى ہے۔
كيا مسجدوں كے پاس بيمارى كے ٹيسٹ كرنے كا كوئى انتظام ہے؟ اس طرح كے انتظامات تو عام حكومتوں كے پاس نہيں، تو ظاہر ہے كه مسجدوں كے پاس كہاں ہوگا؟ اور ہر نماز سے پہلے ہر نمازى كا ٹيسٹ كون كرے گا؟
اس لئے جو لوگ يه سمجهتے ہيں كه وه بيمار لوگوں كو مسجدوں ميں آنے سے روك ديں گے، ان كى يه بات بالكل غلط ہے اور گمراه كن ہے، اور اس ميں شك نہيں كه عملاً ايسا كرنا نا ممكن ہے۔
غور كرنے كى بات يه ہے كه كيا ہم كسى انسان كى موت كى ذمه دارى لے سكتے ہيں؟ ايك شخص كى موت سے اس كے گهر والوں كا كيا ہوگا كيا ہم اس انجام كىا تصور كرسكتے ہيں؟ نہيں اور ہرگز نہيں، لهذا خدا سے ڈريں، اور لوگوں كو ترغيب ديں كه گهروں ميں جماعت سے نماز پڑهيں، اور اگر گهر ميں نماز پڑهنے والے افراد نه ہوں تو تنہا پڑهيں اور نيكى كے دوسرے كام كريں۔
ايك بار پهر عرض ہے كه يه بات ہرگز نه بهوليں كه اس بيمارى كے عوارض فورا ظاہر نہيں ہوتے، اور وبا زده اشخاص كو مسجدوں ميں آنے سے ہم قطعاً نہيں روك سكتے، اس لئے سمجهدارى سے كام ليں، امت بلكه انسانيت كے مفاد عامه كى فكر كرين، اور عام مسلم ممالك كے نقش قدم پر چلتے ہوئے وقتى طور پر مسجديں بند كرديں، اور لوگوں كو ہدايت دى جائے كه وه فضوليات سے بچيں اور زياده سے زياده وقت نماز، ذكر ، تلاوت اور استغفار ميں گزاريں۔
الله تعالى ہم سب كو اپنے حفظ وامان ميں ركهے، اس وبا كو اٹها لے اور ہميں اچهى طرح اپنى بندگى كى توفيق دے، آمين۔

قصر الصلاة – بقلم د. محمد أكرم الندوي

قياسي

بسم الله الرحمن الرحيم

قصر الصلاة

بقلم: د. محمد أكرم الندوي
أوكسفورد

قالوا: ما الأصل في أداء الصلاة؟ قلت: الأصل في الصلوات المكتوبات إقامتهن في بيت من بيوت الله تعالى في جماعة مع شروطهن وأركانهن وسننهن وآدابهن، وإقامة الصلوات رأس مطالب هذا الدين وعمدتها، يحرَّم تفويتها أو التهاون بها أو التفريط في المحافظة عليها.
قالوا: ما قصر الصلاة؟ قلت: قصرها نقص في إقامتها وإخلال بالمحافظة عليها وعيب في أوصافها، ولا يجوز القصر إلا لأعذار توجبه أو تبيحه، وللقصر وجوه.
قالوا: أفدنا بتلك الوجوه. قلت: هي أربعة:
الأول: قصر ركعات الصلاة، وهو أن تصلى الظهر والعصر والعشاء ركعتين ركعتين، ولا قصر في الفجر والمغرب.
والثاني: قصر أوقاتها، وهو أن يجمع بين الظهر والعصر، وبين المغرب والعشاء، وقد يجمع بين العصر والمغرب، وبين أكثر من صلاتين.
والثالث: قصر فرائضها، وهو تفويت القيام والركوع والسجود واتجاه القبلة والقنوت.
والرابع: قصر سننها وآدابها، وهو ترك الجماعات في المساجد.

قالوا: بيِّن لنا الأعذار التي توجب القصر أو تبيحه، قلت: هي خمسة أعذار:
الأول: الخوف على النفس والمال والعرض، وذلك عند اشتعال نار القتال ونشوب الفتنة واضطراب الأمن والسلام، وتتحقق فيه كل وجوه القصر أو جلها، فتقصر فيه الركعات من أربع إلى ثنتين في الظهر والعصر والعشاء، وهو معنى حديث عائشة رضي الله عنها في الصحيح: “فرضت الصلاة ركعتين ركعتين في الحضر والسفر فأقرت صلاة السفر وزيد في صلاة الحضر”؟ لأن النبي صلى الله عليه وسلم كان يصلي في مكة ركعتين ركعتين صلاة الخائف، وروي عن ابن عباس رضي الله عنهما أنه كان يقول: “إن صلاة الخوف ركعة” (المغني 2/401، وبدائع الصنائع 1/243)، ونيل الأوطار 4/4)، وأخرج مسلم عن ابن عباس رضي الله عنهما قال: “فرض الله الصلاة على لسان نبيكم صلى الله عليه وسلم في الحضر أربعا وفي السفر ركعتين وفي الخوف ركعة”، وبه قال أبو هريرة وأبو موسى الأشعري وغير واحد من التابعين، وهو مذهب سفيان الثوري وإسحاق بن راهويه ومن تبعهما. (سبل السلام للصنعاني)، وفي المغني: وهو مذهب ابن عباس،‏ وجابر قال‏:‏ إنما القصر ركعة عند القتال، وقال طاوس ومجاهد والحسن وقتادة والحكم كذا، يقولون‏:‏ ركعة في شدة الخوف يومئ إيماء، وقال إسحاق‏:‏ يجزئك عند الشدة ركعة تومئ إيماء‏،‏ فإن لم يقدر فسجدة واحدة، فإن لم يقدر فتكبيرة لأنها ذكر لله تعالى، وعن الضحاك،‏ أنه قال‏:‏ ركعة فإن لم يقدر كبر تكبيرة حيث كان وجهه.
وتقصر في الخوف أوقات الصلاة، فيجمع بين الظهر والعصر، وبين المغرب والعشاء، وإذا اشتد الخوف واضطر الناس إلى الجمع بين غيرهما أو بين أكثر من صلاتين جاز، أخرج مسلم عن جابر بن عبد اللّه رضي الله عنهما أنّ عمر بن الخطّاب رضي الله عنه جاء يوم الخندق بعد ما غربت الشّمس فجعل يسبّ كفّار قريش، وقال: يا رسول اللّه! ما كدت أصلّي العصر حتّى كادت الشّمس تغرب. فقال النّبيّ صلى الله عليه وسلم: واللّه ما صلّيتها. قال: فقمنا إلى بطحان، فتوضّأ للصّلاة، وتوضّأنا لها،, فصلّى العصر بعد ما غربت الشّمس، ثمّ صلّى بعدها المغرب. قلت: فهذا جمع بين العصر والمغرب.
ولما اشتدت الحال في الخندق وتفاقم الأمر جمع بين أكثر من صلاتين، أخرج الترمذي عن ابن مسعود رضي الله عنه، قال: إنّ المشركين شغلوا رسول اللّه صلّى اللّه عليه وسلّم عن أربع صلوات يوم الخندق حتّى ذهب من اللّيل ما شاء اللّه، فأمر بلالا فأذّن ثمّ أقام فصلّى الظّهر ثمّ أقام فصلّى العصر ثمّ أقام فصلّى المغرب ثمّ أقام فصلّى العشاء.
وقد يجوز في الخوف قصر الفرائض، فيصح المشي على الأقدام في صلاة الخوف، وركوب المطايا وسائر ما في معناها، ويجوز في الخوف أن يصلي الناس وحدانا، قال تعالى: “فإن خفتم فرجالا أو ركبانا” (سورة البقرة 239)، وقال ابن عمر رضي الله عنهما مرفوعا: “فإن كان خوف أشد من ذلك صلوا رجالا وركبانا مستقبلي القبلة وغير مستقبليها” (الموطأ والصحيحان).

والثاني: السفر، ويجب فيه أو يباح قصر الرباعيات إلى الثنائيات، أخرج الشيخان عن أنس بن مالك رضي الله عنه، قال: خرجنا مع النّبيّ صلّى اللّه عليه وسلّم من المدينة إلى مكّة فكان يصلّي ركعتين ركعتين حتّى رجعنا إلى المدينة، وأخرج الشيخان أيضا عن ابن عمر رضي الله عنهما، قال: صحبت رسول اللّه صلّى اللّه عليه وسلّم فكان لا يزيد في السّفر على ركعتين، وأبا بكر وعمر وعثمان كذلك، رضي اللّه عنهم.
ويجوز في السفر الجمع، أخرج الشيخان عن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم يجمع بين المغرب والعشاء إذا جدّ به السير. وأخرج مسلم عن سعيد بن جبير، قال: حدثنا ابن عباس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم جمع بين الصلاة في سفرة سافرها في غزوة تبوك، فجمع بين الظهر والعصر، والمغرب والعشاء.
وقد سبق أن كتبت مقالا في الجمع بين الصلاتين فراجعوه.
ويجوز في صلاة السفر ترك القيام إذا كان في سفينة أو مركب لا يثبت عليه المصلي ثباتا، أخرج الحاكم والبيهقي عن ابن عمر رضي الله عنهما، قال: سئل النبيّ صلّى الله عليه وسلّم عن الصّلاة في السّفينة؟ فقال: صلّ فيها قائما إلّا أن تخاف الغرق، ونقل على ذلك الإجماع النوويّ، وابن الملقّن، والصنعانيّ، والشوكانيّ.

والثالث: المرض: ولا يجوز فيه قصر الركعات، ولكن يجوز فيه قصر الفرائض، فيصلي المريض قاعدا إن لم يستطع القيام، ومستلقيا إن لم يستطع القعود، ويؤمئ للركوع والسجود إيماءا، أخرج البخاري عن عمران بن حصين رضي الله عنه، قال: كانت بي بواسير، فسألت النبي صلى الله عليه وسلم عن الصلاة، فقال: صل قائما، فإن لم تستطع فقاعدا، فإن لم تستطع فعلى جنب. وفي صحيح البخاري: لما ثقل رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يصلي قاعدا.
ويجوز للمريض الجمع أيضا، وفي السنن أن النبي صلى الله عليه وسلم رخص للمستحاضة أن تجمع بين الصلاتين، والجمع للمريض مذهب جماعة من العلماء.