المقارنة بين العلماء – محمد أكرم الندوي

قياسي

بسم الله الرحمن الرحيم

المقارنة بين العلماء

بقلم: محمد أكرم الندوي
أوكسفورد

قالوا: ما ترى فيمن يقارن بين العلماء، فيفضِّل هذا على ذاك، وذاك على هذا؟ قلت: المقارنة بين العلماء كالمقارنة بين الأنبياء عليهم السلام، وقد نهانا الله تعالى عن التفريق بين رسله إلا ما نص عليه من فضل بعضهم على بعض، ولا تتمخض الموازنة بين العلماء والباحثين إلا عن إحداث تعصب في أوساط الناس أو تحيز أوتحزب، قد يؤدي إلى إثارة الشحناء والبغضاء بين أتباعهم ومحبيهم بل والتحارب والتقاتل فيما بينهم، وهل يرتاب مرتاب في أن أخف مضارها إضاعة أوقات عامة الناس، وإن شرا أقل شأنه إهدار الزمان لشر فادح.
قالوا: وهل يمكننا إدراك فضل العلماء بعضهم على بعض؟ قلت: الأمر يحتاج إلى تفصيل، فمن الفضل ما لا يمكن إدراكه، ومنه ما يمكن إدراكه. قالوا: ما الذي لا يمكن إدراكه من الفضل؟ قلت: لا سبيل لنا إلى معرفة الفضل الحقيقي الذي يختلفون به في الدرجات عند رب العالمين، لأن هذا التفضيل مبني على إخلاص النيات وصالح الأعمال، والإخلاص لا يعلمه إلا الله تعالى، وكذلك صالح الأعمال لا نطلع إلا على القليل منها، فعامة العلماء يخفون أعمالهم الصالحة، وقد روي عن الزبير بن العوام وعبد الله بن عمر رضي الله عنهم مرفوعًا: “من استطاع منكم أن يكون له خبئ من عمل صالح فليفعل”، وجاء في الأثر أن عليّ بن الحسين رحمه الله كانت له خبيئة من العمل الصالح لم يعلم بها أحد إلا بعد وفاته، كان يتصدق ويعيل مائة بيت من بيوت الأرامل والأيتام والفقراء سرًا بالليل، فلما توفي انقطعت المؤنة عن مائة بيت كان يأتيهم رزقهم بالليل من مجهول، فعلموا أنه هو الذي كان يحمله إليهم وينفق عليهم.
قالوا: وما الذي يمكن معرفته من فضلهم؟ قلت: هو الفضل الظاهري الدنيوي من الإنتاجات العلمية، ومناهج التدريس، وحصافة الآراء ومتانة أدلتها.
قالوا: وهل ثمة حاجة إلى مقارنة بين العلماء قائمة على النوع الثاني من التفضيل؟ قلت: نعم، قد تنشأ الحاجة إلى مثل هذه المقارنة، فمثلا نقول: أصح الكتب بعد كتاب الله تعالى صحيحا الإمامين البخاري ومسلم، أو نقول: إن كتاب سيبويه أبدع كتاب في النحو، أو نقول: إن تهذيب الكمال أنفع كتاب في رجال كتب الأصول، أو إن فتح الباري أغزر شروح البخاري فوائد علمية وصناعية، أو إن أجود كتب السيرة النبوية كتاب العلامة شبلي النعماني والعلامة السيد سليمان الندوي، أو إن أجل ما ألف في القرن الماضي حول إعادة ثقة المسلمين بدينهم كتاب “ماذا خسر العالم بانحطاط المسلمين” وغيره من مؤلفات شيخنا أبي الحسن علي الندوي رحمه الله تعالى، أو إن أفضل من عرف في الزمن الأخير بتقدمه في معرفة خفايا صحيح البخاري وأسراره هو شيخنا العلامة محمد يونس الجونفور رحمه الله تعالى، وقد يقع في مثل هذا التفضيل اختلاف بين ذوي البحث والتحقيق، فنحتاج حينئذ إلى تقريره بالأدلة والشواهد.
قالوا: ما ترى فيمن يرجح عالما على آخر بناء على بعض الألقاب؟ قلت: إن ترجيح عالم على آخر بأنه لُقِّب بشيخ الإسلام، أو بأنه عُدَّ مجددا لقرنه، أو بأنه دعي إمام الأئمة، أو سمي الإمام الأعظم، فهو ترجيح طائفي حزبي وعصبي، وليس بترجيح علمي أكاديمي، لأن هذه الألقاب ليست من عند الله ولا رسوله، ولا تنبني على استقراء أو استنتاج علمي، وإنما هي من مبالغات الناس ومغالاتهم، أو من قبيل التعظيم أو التمجيد والتفخيم، لدوافع وأغراض شتى ليس هذا موضع شرحها.
قالوا: فما لك ملحا في تفضيل ابن تيمية على عامة العلماء؟ قلت: لا أفضله على غيره التفضيل الحقيقي الذي لا يعلمه إلا الله جل وعلا، وإنما أفضله نظرا إلى معطياته وإنجازاته، إذ ظهر فضله على كثير من العلماء من ناحيتين:
الأولى: منهج تقرير الأدلة، فإنه دائما يقرر أدلة القرآن والسنة في عامة المسائل العلمية والفقهية والكلامية تقريرا لا يوجد له نظير، وإذا أردنا أن نتبين ذلك فشاهد الوجود خير دليل عليه، خذوا مسألة علمية ناقشها ابن تيمية وناقشها غيره من العلماء، فقارنوا بين المناقشتين تجدوا ابن تيمية أقوى من غيره في تقرير أدلته وتحريرها.
الثانية: بعض مؤلفاته، فمثلا كتبه “مقدمة في أصول التفسير”، و”الرد على المنطقيين” و”درء التعارض بين العقل والنقل” و”الجواب الصحيح لمن بدل دين المسيح” و”منهاج السنة النبوية” وكتاباته عن ربوبية الله تعالى وألوهيته، وعن النبوة والمعجزات على الذروة العليا من البحث والتحقيق والعرض، ولا تزال أفضل كتب وكتابات في موضوعاتها إلى يومنا هذا.
قالوا: ما خلاصة كلامك؟ قلت: غرضي من هذا المقال هو أن نعرف لكل ذي فضل فضله ونستفيد منه، ولا نبخس الناس حقوقهم، و لا ندعي عنهم بما لا علم لنا به، وأسأل الله تعالى أن يجنبنا من شرور أنفسنا ومن سيئات أعمالنا، ويجعلنا من الصالحين عبادا لله إخوانا.

للو – محمد اکرم ندوی

قياسي

للو واقعی جھگڑالو مولویوں کےجھرمٹ میں بن ریش خدا کا ولی تھا۔ خدا مغفرت کرے بڑی خوبیاں تھیں مرنے والے میں۔

بسم اللّه الرحمن الرحيم
للُّو

از:ڈاكٹر محمد اكرم ندوى
آكسفورڈ

آج جبكه ايك قضيۂ نا مرضيه نے چہار دانگ عالم ميں وابستگان ندوه كى پريشانياں بڑها دى ہيں، ان كے غموں ميں اضافه كر ديا ہے، اور ان كى نيكنامى كو متاثر كيا ہے، ضرورت ہے كه مادر علمى كے وه قصے اور واقعات بيان كئے جائيں جو كچه دير كے لئے غم غلط كر ديں:
نشاط يك نفس بهى ہے غنيمت
كه غم اس شہر ميں ارزاں بہت ہے
سنه 1978 ميں ميرا داخله ندوه ميں ہوا ، يه عمر كا وه حصه تها جس كے بارے ميں شاعر نے كہا ہے:
برس پندره يا كه سوله كا سن
جوانى كى راتيں امنگوں كے دن
ابتدا ميں ايك سال ميرا قيام سليمانيه ہاسٹل ميں رہا، ہم تازه واردان بساط ہوائے دل كے لئے كوئے جاناں كى ہر چيز نئى تهى، پہلى مرتبه ہاسٹل ميں رہنے كا اتفاق ہوا تها، يہاں ہر ہاسٹل ميں ايك كهانا تقسيم كرنے والا ہوتا تها، جو دوپہر اور شام كو طلبه كے كهانے كے ڈبے ليتا ، ان ميں كهانا ركهكر ان كے كمروں تك پہنچاتا، اور كهانے كے بعد ان كے ڈبے دهوتا، آسائش كى يه زندگى ہم ميں سے بہتوں كو اپنے گهروں ميں حاصل نہيں تهى، كهانا بانٹنے والے ہر طالب علم كے ٹيفن بكس كو ايسے ہى پہچانتے تهے جيسے دهوبى لوگوں كے كپڑے پہچانتا ہے، فرق يه ہے كه دهوبيوں كو دوسروں كے كپڑے زيب تن كرتے ہوئے ديكها گيا ہے، ليكن كهانا تقسيم كرنے والے كبهى كسى طالب علم كا كهانا نه كهاتے:
ياد آرہا ہے مجهكو گزرا ہوا زمانه
وه ڈالياں چمن كى وه ميرا آشيانه
ہمارے ہاسٹل مين يه ذمه دارى للُّو كى تهى، شايد آپ يه سوال كريں كه ندوه كے مشاہير كو چهوڑ كر للو پر لكهنے كا خيال كيوں آيا؟ تو اس كا جواب يه ہے كه ہم انسانوں كى طبقاتى درجه بندى كے قائل نہيں، ہميں گدڑى ميں بهى لعل مل جاتے ہيں، اور ہمارا مسلك ہے: ہر فرد ہے ملت كے مقدر كا ستاره ۔
طلبه ميں للو صرف للو كے نام سے جانا جاتا تها، اس كا پورا نام كسى كو نہيں معلوم تها، اور نه ہى كسى كو اس كے اصلى نام كا پته تها، ظاہر ہے كه للو صرف اس كا عرف تها، نام يقينا بہت خوبصورت رہا ہوگا، ليكن كسى كو اس كے بارے ميں مزيد معلومات حاصل كرنے كى فكر كيوں ہوتى؟ ۔
للو ادهيڑ عمر كا تها، اس كا رنگ صاف تها، دهوتى اور بنيان پہنتا ، جسم كچه فربه تها، توند بهى تهوڑى سى نكلى ہوئى تهى،بے ريش تها، ليكن ہمارے نزديك يه بات سرے سے اہم نہيں تهى، كسى نے للو كو كبهى داڑهى كے پيمانه سے نہيں نانپا، اسے نماز پڑهتے نہيں ديكها گيا، شايد اسے كسى نے نه نماز كى تبليغ كى اور نه نماز سكهائى ۔
وه ايك سليم الطبع نيك انسان تها، خاموشى سے اپنى ذمه دارى انجام ديتا، سكوت اس كى زينت تها، اسے كبهى ناراض ہوتے نہيں ديكها گيا، يعنى وه چار عناصر سے مركب نہيں تها، كيونكه آگ كا عنصر اس ميں تها ہى نہيں، اس كے مزاج ميں تندى نہيں تهى، وه نه ہنستا تها اور نه مسكراتا تها، ليكن كوئى بات تهى كه اس كے اندر غير معمولى كشش تهى، اسے ميرى خوش قسمتى كہئے كه ميں نے للو كو جانا اور پہچانا ۔
نه اس سے كسى كى برائى سنى، نه اسے كسى كو نقصان پہنچاتے ديكها ، سچى بات يه ہے كه وه فطرى طور پر ايك غير تكليف ده انسان تها، يعنى “المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده” پر عمل پيرا تها، اسے طلبه سے الفت تهى اور ان سے محبت تهى اور چاه، اور شايد اسے ہر ابن آدم سے لگاؤ تها اور پيار، اس كے اندر ايك باپ كى شفقت اور ماں كى ممتا تهى، اس كے دل ميں نفرت اور كدورت كى كوئى جگه نہيں تهى ۔
وه حليم الطبع اور برد بار تها، دوپہر كے وقت طلبه كو بهوك زياده لگى ہوتى، ظہر كى نماز كے بعد فورًا كهانا كها كے وه سوجاتے، اگر كبهى مطبخ سے كهانا آنے ميں دير ہو جاتى تو طلبه كى بيچينى اور بد نظمى ديكهنے كى ہوتى، وه للو كے ارد گرد بهيڑ لگا ليتے اور ہر ايك جلدى مچاتا، اور بہت سے لوگ شور مچاتے يا چيختے اور چلاتے، للو صبر اور تحمل كا دامن ہاته سے نه جانے ديتا، اور بغير كسى ناراضگى كے اظہار كے سب كو آرام وسكون سے كهانا ديتا، اسے اس كى خواہش نه ہوتى كه كوئى اس كا شكريه ادا كرے يا اس كے مكارم اخلاق كى تعريف كرے، للو بهى ايك انسان تها، ليكن اس ہجوم بے ادبانه ميں كسى كو اس كا حال معلوم كرنے سے غرض نه ہوتى: كس نمى پرسد كه للّو كيستى ۔
چهٹيوں كے بعد جب ہم ندوه آتے تو ہميں دوسرے دن دفتر اہتمام ميں جاكر كهانا جارى كروانا ہوتا ، اس دوران اگر كهانے كا وقت ہوتا تو للو ہمارے كهانے كا انتظام ضرور كرتا، اور اگر كوئى مہمان آجاتا تو للو اس كے كهانے كى بهى فكر كرتا، اور “روزى خود مى خورد بر خوان تو” كا منظر ہوتا ۔
حالانكه كسى كے كهانے كا نظم كرنااس كے لئے اس قدر آسان نہيں تها، كيونكه روٹياں مطبخ سے گن كر آتى تهيں، ہاں دال اور سالن كى تقسيم ميں وه نو واردوں اور مہمانوں كو آسانى سے ايڈجسٹ كرليتا تها، ہاسٹل ميں ايك سزا بہت عام تهى، يعنى طلبه كا كهانا بند ہو جانا، اس وقت وه طلبه بزبان حال كہ رہے ہوتے:
خون دل پينے كو اور لخت جگر كهانے كو
يه غذا ملتى ہے جاناں ترے ديوانے كو
نه مہتمم صاحب كو طلبه پر رحم آتا، اور نه نگراں كوئى مہربانى كرتے، صرف للو تها جو ان پر شفقت كرتا اور ان كے دكه درد ميں شريك ہوتا، وه كبهى كسى كو محروم نه كرتا، اور نه كبهى كسى كے لئے “نه “كہتا، يعنى “مجه په احسان جو كرتے تو احسان ہوتا” كے معيار پر پورا اترتا ۔
مجهے للو سے ايك خاص قربت كا احساس ہوتا، ہر انسان جو دوسروں كا ہمدرد ہو اور بے ضرر ہو طبيعت اس كى طرف مائل ہوتى ہے، اس كے نزديك سارے طلبه برابر تهے، سب اس كى اولاد كى مانند تهے، ايسے ہى لوگ ہيں كه ان كى ياد بهلائى نہيں جاتى:
چرچے يہى رہيں گے افسوس ہم نه ہوں گے
سوال يه ہے كه جو شخص نماز نه پڑهتا ہو اور جس كے داڑهى نه ہو اسے خدا سے قربت ہوسكتى ہے؟ كيا ايسا انسان ولى ہوسكتا ہے؟ اگر جواب اثبات ميں ہے تو للو يقينًا اوليائے گمنام اور بزرگان بے جبه ودستار ميں شمار كئے جانے كے لائق ہے، جو شخص ايك ايسى ملازمت ميں ہو جس ميں ترقى كى كوئى گنجائش نہيں، اور پهر بهى ايك حال په راضى ہو اور پائے استقلال ميں لغزش نه آنے دے،جو شخص اتنے مہمانان رسول كى مخلصانه ومشفقانه خدمت كرتا ہو؟ جس نے كبهى طلبه كے اندر كوئى گروه بندى نه كى ہو اور جو تفرقه بازى سے كوسوں دور ہو، اس كے ولى ہونے ميں كيا شبہ ؟ فارغ ہونے كے بعد وه طلبه جو بهى دين كا كام كر رہے ہيں اور دعوت وتعليم ميں مشغول ہيں ان كى نيكيوں ميں للو كا بهى ايك حصه يقينا ہے ۔
بہت سے ندوى سوال كرتے ہيں كه ندوه كے موجوده حالات ميں ہم كيا كريں كه مادر علمى كى پر سكون علمى فضا دو باره لوٹ آئے، ان كا جواب ہے كه آپ كچه نه كريں، آپ كے كچه كرنے ہى سے فضا مزيد خراب ہو رہى ہے، يا آپ للو كى طرح بردبارى اور تحمل سے كام ليں، جو شخص اس وقت ہزاروں علمائے ندوه كے لئے نمونه ہو اس كے بزرگ ہونے ميں كون شك كر سكتا ہے؟ ميرے نزديك ندويوں كو للو سے سيكهنا چاہئے، خواه تمام ندوى ميرے خلاف ہتك عزت كا دعوى كرديں، علامه شبلى نے “موازنۂ انيس ودبير ” لكهى، كيا اچها ہوتا كه كوئى “موازنۂ ندوى وبدوى” لكهے، اور للو جيسے خفيه كرداروں پر روشنى ڈالے، آدمى ہميشه اپنے احساسات نہيں چهپا سكتا، ايك وقت ايسا آتا ہے كه بہت كچه اگلنا پڑتا ہے:
ہم نوا ميں بهى كوئى گل ہوں كه خاموش رہوں
” ہے ادب شرط منه نه كهلوائيں” ، لہذا مجهے صاف صاف كہنے ديں كه اگر للو كا ماحول چهوٹا نه ہوتا اور اسے بچپن سے علم كے مواقع ميسر ہوتے تو وه ايك نماياں اور قابل تقليد عالم ہوتا، اور اسے كسى شيخ كامل كى صحبت مل جاتى تو وه وقت كا جنيد وبا يزيد ہوتا: ترا ديدى ويوسف را شنيدى
ندويوں سے ميرى گزارش ہے كه مجه پر خفا نه ہوں، يه مضمون آپ كى ہجو ميں نہيں، بلكه آپ كى تعريف ميں ہے، آپ كا تعلق ايك ايسے گہوارۂ علم وہنر سے ہے كه جس كے باورچيوں اور خانسامانوں كے قصے بهى لوگوں كو انسان بنانے كے كام آسكتے ہيں، اور ان سے سبق لے كر علماء مقامات معرفت طے كرسكتے ہيں، يعنى آپ كے اداره كا كوئى پہلو تاريك نہيں، ترى آواز مكے اور مدينے، الله للو كى مغفرت فرمائے اور اس كے درجات بلند كرے ۔

دار العلوم ندوۃ العلماء کے طلبہ سے بات چیت – محمد اکرم ندوی

قياسي

بسم اللّه الرحمن الرحيم ششماہى امتحانات
دار العلوم ندوة العلماء كے طلبه سے بات چيت

از: ڈاكٹر محمد اكرم ندوى
آكسفورڈ

آج آكسفورڈ سے ٹرين پر نيو كاسل جا رہا تها، ساڑهے چار گهنٹے كا طويل سفر ، كچه دير تك صحيح مسلم كى شرح پر كام كيا، جب تهك گيا تو ذہن مادر علمى كى طرف منتقل ہوگيا: تيرى ياد باقى تيرا غم سلامت:
نه محرمے نه شفيقے نه ہمدمے دارم
حديث دل به كه گويم، عجب غمے دارم
عزيزان محترم! آپ كے ششماہى امتحانات شروع ہوگئے ہيں، يقينًا آپ نے ان كے لئے تيارى كى ہوگى، اور امتحانات ميں اچهے نمبروں سے كامياب ہونے كى كوشش كر رہے ہوں گے، آپ كے امتحانات سے مجهے اپنا زمانۂ امتحان ياد آگيا، اس وقت دار العلوم ميں تين امتحان ہوتے تهے: سه ماہى، ششماہى، اور سالانه، جلد ہى انتظاميه نے سه ماہى امتحان ختم كرديا، اور صرف ششماہى اور سالانه امتحان باقى رہے ۔
ہمارے درميان امتحانات كے فوائد ونقصانات پر ہميشه بحث ہوتى رہتى تهى، جو لوگ امتحانات كے مؤيد تهے، ان كا كہنا تها كه امتحانات سے طلبه كى لياقت كا علم ہوجاتا ہے، امتحان پاس كرنے سے پہلے محنت كرنى پڑتى ہے، اور جو لوگ طلب علم ميں سستى كرتے ہيں، وه بهى امتحان كے بہانه كچه نه كچه پڑه ليتے ہيں، اگر امتحانات نه ہوں تو عام طلبه صرف ورق گردانى كرتے رہيں گے، برائے نام درجات عبور كريں گے، اور حفظ وضبط علوم وفنون ميں نقص كے آثار ان پر نماياں ہوں گے، امتحان كے حاميوں كے نزديك جس طرح علم حاصل كرنا ضرورى ہے، اسى طرح امتحان پاس كرنا بهى ضرورى ہے:
عشق كامل كے دونوں ہيں مرغوب
سحر وصل، وشام تنہائى
ميں اور ميرے كچه ساتهى دوسرے گروه ميں تهے، ہم امتحانات كے مخالف تهے، شايد آپ يه خيال كريں كه محنت سے جى چرانے كے لئے ہم نے يه مذہب اختياركرليا ہوگا، آپ كى بدگمانى دور كرنے كے لئے بتاتے چليں كه امتحانات سے ہمارى ناراضگى معقول اسباب ووجوه كى بنا پر تهى، امتحانات كے چكر ميں وقت بہت ضائع ہوتا ہے، رسمى تعليم بند ہوجاتى ہے، سارے ثقافتى وتربيتى پروگرام ٹهپ پڑجاتے ہيں، اور مطالعه كا ماحول ختم ہوجاتا ہے ۔
ايك بڑا نقصان يه ہے كه مطمح نظر امتحان پاس كرنا ہو تا ہے، بعض طلبه طلب علم سے غفلت برتتے ہيں، اور چند روز محنت كركے سنجيده اور فائق طلبه كے مقابله ميں زياده كاميابى حاصل كر ليتے ہيں، ان كو پڑهائى لكهائى سے دلچسپى نہيں ہوتى، اور ان سے نور علم ہميشه دور رہتا ہے ۔
ان ميں وه ضعيف النفس بهى ہيں جن پر امتحان كا خوف اس قدر سوار ہوجاتا ہے كه رات دن كتابيں لئے بيٹهے رہتے هيں، سونا ، آرام كرنا اور تفريح كرنا بند، ان كى صحت خراب ہوجاتى ہے، مثل مشہور ہے كه جان ہے تو جہان ہے، جب زندگى يا صحت ہى نه رہے تو باقى رہا كيا، بعض طبائع ايسى ہيں كه جب تك يكسوئى نه ہو تو مطالعه نہيں كرسكتيں، انہيں ميں ہمارے ساتهى عبد المبين بهى تهے، وه مسجد ميں كتابيں لئے بيٹهے رہتے، اورمطالعه اس وقت شروع كرتے جب اكثر طلبه سونے كے لئے چلے جاتے ۔
فريقين ميں كون غالب آتا تها؟ يه ايك مشكل سوال ہے، كيونكه ندوه كى انتظاميه ہميشه امتحانات كے حق ميں رہى ہے، اور اسى لئے اب تك امتحانات كى روايت زنده ہے، البته دلائل كے اعتبار سے ہمارى بات زياده وزنى ہوتى تهى، مگر افسوس كه ہم ايك ايسے زمانه ميں ہيں جبكه دلائل كى قوت كے سامنے جهكنے والے مردانِ حُر بہت كم ہيں ۔
لہذا چار وناچار ہميں بهى امتحان كى تيارى كرنى ہوتى، امتحان كا اعلان ہوتے ہى ہمارى قوت مطالعه منتشر ہوجاتى، اور خيالات ميں پراگندگى پيدا ہوجاتى، ہم تاك ميں لگے رہتے كه كوئى ايسا بہانه ہاته آجائے كه امتحان كے لئے پڑهنا نه پڑے، زندگى ميں ہمارے لئے اس سے زياده صبر آزما كوئى لمحه نہيں كه پڑهى ہوئى چيز كو دوباره پڑهنا پڑے، اس سلسه ميں ہميں امام زہرى سے تهوڑى بہت مناسبت ہے جو فرماتے تهے كه “حديث كا دہرانا پہاڑ منتقل كرنے سے زياده گراں ہے”، ايك موضوع پر متعدد كتابيں پڑهنا ہمارے لئے گراں نہيں، ليكن ايك ہى كتاب كو ايك بار سے زياده پڑهنا عذاب اليم سے كم نہيں، اور شايد اسى لئے عام درسى كتابوں كى افاديت كے ہم كبهى قائل نہيں ہوئے ۔
ہمارے كچه ساتهى پطرس بخارى كے نقش قدم پر تهے، ان كا فلسفه يه تها كه جب كوئى مشكل مقام آئے تو اس سے آنكهيں بند كر لى جائيں، چنانچه وه مذاكره اور تكرار كو ٹالتے رہتے، كبهى كتابوں كو ايك ترتيب سے لگاتے، پتلى كتابيں پہلے اور موٹى بعد ميں، ليكن پتلى كتابوں ميں منطق، فلسفه، فرائض اور اصول فقه كى كتابيں ہوتيں، جب دوسرے دن مطالعه كرنے كے لئے اس ترتيب سے كتابيں اٹهاتے، تو طبيعت تيار نه ہوتى، اس لئے ايك نئى ترتيب قائم كرتے كه جس مضمون كا امتحان پہلے ہو اس كى تيارى پہلے كريں، دوسرے دن سمجه ميں آتا كه نہيں، صحيح طريقه يه ہے كه آخرى امتحانات كى كتابيں پہلے سرسرى طور پر پڑه لى جائين، اور جب امتحان سر پر آجائے تو جو مضمون پہلے ہے اس پر توجه دى جائے، اسى ادهيڑ بن ميں امتحان كے دن آجاتے اور گزر بهى جاتے ۔
ہمارى خوش قسمتى يه تهى كه امتحان كے زمانه ميں مولانا شہباز عليه الرحمة ہمارے كمره ميں آجاتے اور پهر مختلف موضوعات پر گهنٹوں بات ہوتى، مولانا سے وه فائدے حاصل ہوتے جو كتابوں ميں نا پيد ہيں، اس طرح امتحانات كا زمانه آسانى سے كٹ جاتا ، كيونكه ہمارے دوست اور ساتهى گوشه نشين ہو جاتے اور ہم بالكل تنہا ره جاتے، تصور كريں كه اگر مولانا شہباز عليه الرحمة نه ہوتے تو ہم امتحانات كے وه تكليف ده، دشوار گزار اور زلف يار كى طرح طويل ايام كيسے بسر كرتے ۔
امتحانات سے ہمارى الجهن كى ايك بڑى وجه يه تهى كه اس سے ہمارى بے تكلف كى مجلسيں برہم ہوجاتيں، تفريحات كا خاتمه ہوجاتا، ايام امتحان ہمارے نزديك ايام خزاں سے زياده بے رونق تهے، ننگے درخت اور مرجهائے پهول، نه بزم طرب، نه نالۂ وغم، جو سر اٹها كے چلتے تهے ان كے سر جهكے ہوتے، كتنے چہرون سے ہنسى غائب ہوجاتى، اور ہمين يقين ہوجاتا كه “انسان آزاد ہے” يه ايك غير حقيقى فلسفه ہے، محض بكواس ہے،سچائى سے اس كا كوئى تعلق نہيں، ہمارى راتيں شب غم كى سياہى ہوتيں، اور ہمارے دن ايسے ہوتے جيسے كہيں كسى نے سورج كا راسته روك ديا ہے، وادى گل كے رنگوں ميں نه ہمارے لئے كوئى كشش ہوتى اور نه اس كى خوشبوؤں ميں دلبستگى كا سامان ۔
ششماہى امتحان ميں طلبه كثرت سے فيل ہوتے، ايك تو اس لئے كه اساتذه ششماہى امتحان ميں كسى رحمدلى كے قائل نہيں تهے، دوسرے اس لئے كه طلبه اس امتحان كو اتنى سنجيدگى سے نه ليتے، كيونكه پاس ہوں يا فيل رہنا تو اسى كلاس ميں ہے، تيسرے يه كه ششماہى امتحان كے نتيجوں ميں ضمنى اور مترقى كا كوئى خانه نه ہوتا ۔
آپ كے ذہن ميں يه سوال ضرور آرہا ہوگا كه كيا ہم نے امتحان ميں كبهى نقل كى؟ ہمارے خيال ميں اس سوال كا جواب ضرورى نہيں، اور ايسا سوال جس كى زد ميں شرفاء ونجباء آتے ہوں خود سوال كرنے والےكى ثقاہت متاثر كرنے كے لئے كافى ہے، آپ خود بتائيں جب نگراں مولانا عارف صاحب جيسے اصول كے پابند اور فرض شناس ہوں تو كس كى مجال كه كوئى نقل كرسكے، تا ہم اس كے اعتراف ميں كوئى حرج نہيں كه يار لوگ جب سارے راستے بند ہوں تب بهى كوئى نه كوئى راسته نكال ليا كرتے تهے، اب اس سے زياده ميرے اندر كہنے كى ہمت نہيں، كيونكه ميرے تمام ساتهى مجه پر غير معمولى اعتماد كرتے ہيں، اور يه وه سچ ہے جو كبهى جهوٹ نه ہوگا ۔
ہاں تو يه كہه رہا تها كه ششماہى امتحان ميں آدهے سے زياد طلبه فيل ہوتے تهے، اور “كوئى پوچهے كه يه كيا ہے تو چهپائے نه بنے” كا منظر ہوتا، اور فيل ہونے ميں بعض وه عظيم ہستياں ہوتيں جن كا تعلق علم دوست خاندانوں سے ہوتا، ليكن ہم اتنے وضعدار تهے كه كسى كا فيل ہونا موجب حيرت نه ہوتا، اور فيل ہونے والے ساتهيوں كو كوئى ندامت نه ہوتى، كچه لوگ اسے ان كى كسر نفسى پر محمول كرتے، آپ شايد اسے بے حسى كہيں، يا اسے ايك حادثۂ جانكاه قرار ديں، ليكن اس سے كيا فرق پڑتا ہے، مسائل نے ہميں جينے كا قرينه سكهاديا تها: اے رو سياه تجه سے تو يه بهى نه ہو سكا
يه لوگ بهى اٹه جائيں گے اس بزم وفا سے
تم ڈهونڈنے نكلو گے مگر پا نه سكو گے
پاس اور فيل ہونے سے قطع نظر ہميں يه يقين تها كه دار العلوم ميں ايك علمى وادبى فضا ہے، اس ميں سانس لينے سے علم وادب كى ميراث ہاته آجاتى ہے، ہمارے ذہنوں ميں پته نہيں كہاں سے يه بات بيٹه گئى تهى كه دار العلوم ميں جو علمى ماحول ہے وه سقراط، افلاطون اور ارسطو كے ايتهنزميں بهى نہيں، مگر حال ہى ميں يه سننے ميں آيا ہے كه كچه وه لوگ جو خود اس فضا كے رہين منت ہيں اب اسے ختم كرنے پر تلے ہوئے ہيں، اور ان كا كہنا ہے كه سقراط، افلاطون اور ارسطو كے گهروں سے مقابله كركے دار العلوم نے سخت غلطى كى ہے، ندوه كو خطابت، صحافت اور سياست كى اہميت سمجهنى چاہئے، اس لئے اب بزم شبلى، سليمان وابو الحسن كو كچه دنوں كے لئے ايك تهيٹر اور اكهاڑے ميں تبديل كيا جا رہا ہے، اور اب يہاں شہسواران خطابت ، مستگان مئے پندار صحافت و بازى گران سياست پيدا ہوں گے، ہائے وه بقعۂ مبارك وبلدۂ ميمون جہاں شب وروز ہما كا سايه ہوتا تها اب اس پر بوم وغرباں كا تسلط ہونے كوہے، ايك زمانه ميں اس طرح كى ناپاك كوشش كرنے والوں كو ہم عرفى كا يه شعر سنايا كرتے تهے:
عرفى تو مينديش زغوغائے رقيباں
آواز سگاں كم نه كند رزق گدا را
ليكن تقلبات ليل ونہار اور گردش شمس وقمر نے ہم پر واضح كرديا ہے كه ہم غلط تهے، اور غوغائے رقيباں اور آواز سگاں بهى حقائق بدل سكتے ہيں:
تمہيں كہو كه گزارا صنم پرستوں كا
بتوں كى ہو اگر ايسى ہى خو تو كيوں كر ہو

وهل من بديل؟ – محمد أكرم الندوي

قياسي

بسم الله الرحمن الرحيم

وهل من بديل؟

بقلم: محمد أكرم الندوي
أوكسفورد

قالوا: ما لك تنتقد فكرة التمويل الإسلامي هذا الانتقاد اللاذع، وتطعن فيها في غير لين ولا هوادة، لامزا أصحابها وواقعا في أهلها؟ قلت: لأن ما يسمى بالتمويل الإسلامي ليس في جوهره ومقاصده ومناهجه إسلاميا، ما هو إلا فرعا من فروع التمويل الرأسمالي واصلا وشيجته بوشيجته ورابطا آصرته بآصرته، وإنما ألحقت به نسبة الإسلام ترويجا لبضاعة مزجاة بين الشعوب الإسلامية والأمم الكارهة للربا، ومن ثم ترون أن النظم اللادينية التي تشاقُّ دين الإسلام وتعاديه لا ترى بأسًا في تبني التمويل الإسلامي وإقراره، بل إن المصارف الربوية العالمية تتسابق في فتح نافذة بهذا الاسم في الدول الإسلامية وفي كل منطقة تقطنها الجاليات الإسلامية.
قالوا: ولكن فقهاءنا وعلماءنا ينوهون بهذا التمويل الإسلامي ويتفاخرون في الانتماء إليه ويتنافسون في عضوية البنوك والمؤسسات الدولية التي تتزعم التمويل الإسلامي، قلت: هم نوعان: علماء لم يدركوا حقيقة الأمر فانخدعوا ببعض الشعائر البراقة الكاذبة والتلبيسات والتمويهات، وآخرون أدركوها، وفضلوا عن علم ووعي خدمة الهيئات اللادينية والنظم الكافرة من أجل أعواض ترضيهم إرضاء راغبين في الأولى عن الآخرة.
قالوا: مالك لا تكشف عن فضائح التمويل الإسلامي، فيطلع عليها المسلمون ويتخلصوا من مكايده، ويتطهروا من أدناسه وأرجاسه؟ قلت: قد نسقت دروسًا طويلة مفصلة تزيح الستار عن دسائس المدسسين وتخليط المخلطين، وانقلب إلي عدد كبير بعد تلك الدروس معترفين بصدق طعوني، وإصابتي الهدف شاكرين لي سعيي وداعين لي بالخير.
قالوا: لو جمعت انتقاداتك وطعونك في مقال فيستفيد منه جمع أكبر؟ قلت: فعلت، ورددت على فقهاء التمويل الإسلامي في مقال مفصل باللغة الإنكليزية، كشفت فيه عن انحرافهم، وبينت تناقضهم، وانتشر ذلك المقال انتشارا واسعا.
قالوا: ما تناقضهم؟ قلت: من تناقضهم أنهم يرددون ليل نهار كلمة “المقاصد”، وإذا قدموا إلى ما أردوا تحليله من الاقتصاد والتمويل وغيرهما من أنواع المعاملات جردوه عن مقاصده تجريدا وعرَّوه عنها تعرية؟ ولهم تناقضات أخرى يضيق المكان عن شرحها.
قالوا: سهل أن تهدم فكرة، وصعب أن تأتي لها ببديل، فهل من بديل عن التمويل الإسلامي تقترحه أنت وأمثالك؟ قلت: اسمعوا قصة، قالوا: ما هي؟ قلت:
حدث زلزال رهيب في بعض مناطق أوربا سنة 1755م، راح ضحيته الألوف من البشر، ودمرت البيوت، واقتلعت الأشجار، وبدلت الأرض غير الأرض، ومضى على ذلك أيام، وعاد إلى الناس شيء من الهدوء، فإذا برجل يبيع الحبوب المانعة للزلزال، فاستغربوا البائع والمبيع، وسألوه: كيف تمنع هذه الحبوب الزلزال؟ قال: وهل من بديل؟
قالوا: ما رأينا أسوأ من ذلك في تسفيه الأحلام وتجهيل العقول أن نقبل كلام الدجالين المفترين المبتزين أموال الناس بدعوى أنه لا بديل عنه. قلت: فاعلموا أنكم قد وقعتم في الفخ نفسه إذ استبد بعقولكم أدعياء التمويل الإسلامي استبدادا، وإذا رده عليكم راد واستبشع صنيعكم سألتموه: هل من بديل؟
قالوا: فماذا نفعل؟ قلت: انطلقوا من هذا التمويل الإسلامي مستيقظين من غفوة طالت عليها الآماد، ومحررين أعناقكم من نير العبودية والتبعية، فحسب ذلك خرقا وسفها عند ذوي الأحلام والنهى، يسخر منكم الشعوب والأمم عقلاؤها ومفكروها وفقهاؤها وعلماؤها، وانظروا بجدية في بديل يخلص البشرية من آفات الربا، ويطهرها من المغتصبين الذي لا يهمهم إلا امتصاص دماء الأبرياء من الفقراء والمساكين وعامة الناس.
قالوا: يخيل إلينا أنك عالم واسع المعرفة، منعوت بالفقه والبصر، طالب للحق من وجهه ومستنده، والصواب من مكانه ومصدره، وقادر على استجلاب الحجج وانتزاع البراهين، فلو ساعدتنا في البحث عن هذا البديل شارحًا له شرحا يفي بمدلوله وسره، ويرفع الحجاب عن مسالكه، غير تارك غموضا ولا إبهاما، قلت: لا تطروني إطراء، ولكن سأسعى في إفراد مقال لما طلبتم لعلي أقضي بعض حاجتكم، فانتظروا إن كنتم للخير طالبين، ولمرضاة ربكم مبتغين، قالوا: ندعو الله تعالى أن يجعلك ناصرا للإسلام، وقاهرا للضلال، ومحقا للحق، ومبطلا للباطل، قلت: تقبل الله دعواتكم، وقد رضيت بالله ربا وبالإسلام دينا وبمحمد صلى الله عليه وسلم نبيا.

مستقبل تحریر کر – دار العلوم ندوۃ العلماء کے طلبہ سے خطاب – محمد اکرم ندوی

قياسي

بسم اللّه الرحمن الرحيم
مستقبل تحرير كر
(دار العلوم ندوة العلماء كے طلبه سے خطاب)

از: ڈاكٹر محمد اكرم ندوى
آكسفورڈ

ميں نے پلكوں سے در يار په دستك دى ہے
ميں وه سائل ہوں، جسے كوئى صدا ياد نہيں
نواميس كہن كے علمبردار! نظام فردا كے امانتدار! شب تار كے جگر بند!ميں تم سے ہزاروں كلوميٹر دور ہوں، اس دورى كے با وجود تم سے قربت ويگانگت ہے، مجهے اپنا شريك غم جان، مجهى اپنا ہمنوا مان، مجهے تم سے محبت ہے، مجهے فكر ہے كه تم اس زريں موقع سے فائده اٹهاؤ جو خدا نے تم كو عطا كيا ہے، اس امانت كى قدر كرو جو زندگى كى شكل ميں تمہيں ملى ہے، تمہارى كتاب زندگى غير منقوش ہے اس ميں اپنا مستقبل تحرير كرو، تيرگى كے افسانوں كا قصه پاك كرو، جہالت ونادانى كے خلاف آواز جنگ بلند كرو، مسكراتى ہوئى صبح نو كا استقبال كرو۔
اے سحر كے پاسباں! اے مستقبل كے طالع آزما!تہى دامنى كا غم نه كر، پر مشقت راہوں كا خوف نه كر، منزل كى دورى سے مت گهبرا، تمہارے سينه ميں ماه تمام ہے، تم نے صحيح راسته كا انتخاب كيا ہے، يه ماه تمام تمہارے سينه سے طلوع ہوگا، تمہارى زندگى روشن كرے گا، تمہارے خاندان كو منور كرے گا، ملت كى تيرگى دور كرے گا، شب غم كا تسلط ختم ہوگا، ، خورشيد كا گہن رخصت ہوگا، تم شمع بزم بنو گے، نور تمہارا ہم نوا ہوگا، ضلالت وگمراہى كا جادو ٹو ٹ كر رہے گا، عہد زيان ودور ظلمات كے ورق پلٹيں گے۔
دار العلوم ميں تم جو وقت گزار رہے ہو وه تمہارى زندگى كا قيمتى سرمايه ہے اسے غنيمت جانو، اس كا كوئى لمحه ہاته سے نه جانے دو، دل وجان سے اپنى شخصيت كى تعمير ميں لگ جاؤ، عقل وخرد سے كام لو، حكمت ودانائى سے يارى كرو، اور بهلے اور برے ميں تميز كرو۔
اپنے اوقات صرف دو قدروں كے حصول ميں لگاؤ، يه دو قدريں سب سے زياده قيمتى ہيں:
ايك تو يه كه علم صحيح كے لئے خود كو وقف كردو، علم صحيح پيغمبروں كى وه ميراث ہے جس كا حظ وافر تمہيں ملنے والا ہے، يه علم دو حصوں ميں منقسم ہے: وه علوم جو مقصود ہيں، اور وه فنون جو وسائل كے درجه ميں ہيں، علوم مقصوده قرآن وسنت وفقه كے علوم ہيں، وسائل علوم زبان وبيان ومناهج استدلال ہيں، وسائل پر بقدر ضرورت وقت لگاؤ، اور علوم مقصود ه پر اپنى جان قربان كردو، اور زندگى كے آخرى لمحه تك ان ميں مشغول رہو۔
دوسرے اعمال واخلاق كى درستگى، اعمال ميں سب سے مقدم نماز ہے، جس طرح تم فقه ميں نماز كے شرائط واركان اور سں ومستحبات كا علم حاصل كرتے ہو اس سے زياده ضرورى ى نماز كى روح اور كيفيات كا علم سمجهو، يه علم تمہيں انبيائے كرام عليهم السلام اور صحابۂ كرام رضي الله عنهم اجمعين كى نمازوں كى مطالعه سے حاصل ہوگا، جان لو كه دو ركعت نماز دنيا وما فيها سے بہتر ہے۔
اخلاق تمہارى شخصيت كى زينت ہيں، ان ميں والدين كا احترام، اساتذه كى تعظيم، اور سارے انسانوں كى عزت داخل ہے، اور وه بنيادى خصلت جو سارے محاسن اخلاق كى جامع ہے، وه حلم ہے، يعنى محبت، خواہش، غصه، نفرت اور دشنى كے وقت جذبات كو قابو ميں ركهنا اور ہر ايسےقول وعمل سے احتراز كرنا جس پر بعد ميں پچهتانا پڑے، حلم وه خوبى ہے جو تمهيں محفل ياراں ميں حرير وپرنيان بنائے گى، اور حوادث دہر كے مقابله ميں تمہارے لئے چٹان ثابت ہوگى:
جس سے جگر لاله ميں ٹهنڈك ہو وه شبنم
درياؤں كے دل جس سے دہل جائيں وه طوفاں
حلم كا سب سے بہتر نمونه حضرت ابراهيم، حضرت اسماعيل اور حضرت محمد عليهم الصلاة والتسليم ہيں، صحابۂ كرام ميں حضرت ابو بكر صديق، حضرت عثمان بن عفان، حضرت ابو عبيده بن الجراح وغيره رضي الله عنهم اجمعين حلم كے اعلى معيار پر تهے، اپنے اساتذه ميں جضرت مولانا سيد محمد رابع حسنى ندوى دامت بركاتهم اور حضرت مولانا محمد واضح رشيد ندوى رحمة الله عليه كو ہم نے ہميشه حلم كى بلندى پر پايا، اور آج تك مشرق ومغرب ميں ہميں ان دونوں حضرات كى طرح كوئى حليم نہيں ملا:
نه تاج وتخت ميں، نے لشكر وسپاه ميں ہے
جو بات مرد قلندر كى بارگاه ميں ہے
فضوليات، سياست بازى، غيبت وبدگوئى، اور گپ بازى سے خود كو محفوظ ركهو، وقت كے ضائع كرنے سے بچو، دار العلوم كے نظام كى پابندى كرو، اساتذه كا احترام كرو، ان ميں سے كسى كے ساته كوئى گستاخى نه كرو، فتنوں اور ہنگاموں ميں نعره بازى سے كوسوں دور رہو، مرد قلندر كى يه بات دلنشيں كرلو كه فتنه وفساد زہر قاتل ہيں، ان ميں تمہارى شخصيت كى موت ہے، اور تمہارے مستقبل كى تباہى، حاصل يه ہے كه حليم وبرد بار بنو، يه وه خوبى ہے جس سے زندگى با معنى ہوگى، اور شخصيت ميں تاثير پيدا ہوگى:
شاعر كى نوا ہو كه مغنى كا نفس ہو
جس سے چمن افسرده ہو وه باد سحر كيا

مدرسین ملازم ہیں – محمد اکرم ندوی

قياسي

بسم اللّه الرحمن الرحيم
مدرسين ملازم ہيں

از: ڈاكٹر محمد اكرم ندوى
آكسفورڈ

يه مجهے معلوم تها، دنيا بدلتى ہے مگر
تُو بدل جائے گا يوں كبهى ميں نے سوچا نه تها
عنوان بالا ايك بديہى اور آفاقى حقيقت ہے، اب اگر كوئى يه سوال كرے كه اس آفتاب نظير واضح حقيقت پر خامه فرسائى كركے آپ اپنا اور ناظرين كا وقت كيوں ضائع كر رہے ہيں؟ تو يه ايك وقيع سوال ہوگا، اور راقم كے پاس اس سوال كا كوئى جواب نہيں، البته يه عرض ہے كه ہم ايك ايسے زمانه ميں ہيں جس ميں بديہيات نظريات بن چكے ہيں، لهذا اگر آپ غلطى سے اس زمانه ميں پيدا ہوگئے ہيں، اور اس ميں جينا گوارا كر رہے ہيں تو آپ كو اس خطا كا جرمانه ادا كرنا ہوگا اور يه مضمون پڑهنا ہوگا، اور كبهى كبهى حالات ايسے ہو جاتے ہيں كه ابو بكر كى صديقيت اور ابو جهل كى جہالت بيان كرنى پڑتى ہے ۔
يه تو تهى تمہيد، اب آتے ہيں اصل مضمون كى طرف، اور پيشگى معذرت كے طور پر عرض ہے كه مضمون پهيكا ہے، اردو، فارسى، عربى اور انگريزى ميں اب تك ميرى نگاه سے اس موضوع پر كوئى تحرير نہيں گزرى، اس كا مطلب جہاں يه ہے كه يه ايك غير ضرورى تحرير ہے، وہيں اس كا مطلب يه بهى ہے كه يه بالكل “اوريجنل” ہے، اور اس “اوريجنل” تحرير پر كسى صله كى توقع كم ہے، سرزنش وعتاب بلكه سب وشتم كا خدشه زياده:
سب اپنى طرح خوار ہوئے عشق ميں ارشد
دلى كا ہو غالب، كه ولى ہو دكن كا
اگر پهلوارى كے ركهوالے چين سے لمبى تان كے سوئيں گے، تو غنچے روئيں گے، كلياں روئيں گى، اور رو رو كر اپنى آنكهيں كهوئيں گى، اب دل كى بات لبوں پر لاكر دكه سہنے كا وقت آگيا ہے، اور يه وه مقام ہے جہاں خرابى وبربادى ہى انعام ہے:
نا كامى عشق يا كاميابى
دونوں كا حاصل خانه خرابى
آمدم بر سر مطلب، دنيا كے ہر خطه ميں اور تمام انسانى تہذيبوں اور روايتوں كى رو سے مدرسين بهى عام ملازمين كى طرح ملازمت كے قوانين كے پابند ہيں، اور اس سلسله ميں ان كے لئے كوئى استثنا نہيں، كيونكه بحيثيت مدرس ان كى تقررى ايك كنٹريكٹ (تعاقد) ہے، اور كنٹريكٹ كى پاسدارى طرفين كى ذمه دارى ہوتى ہے، بالعموم ملازمت كے قوانين كى تين قسميں ہيں:
1- بين الاقوامى قوانين، يه دنيا كے تمام ملازمين كے لئے يكساں ہيں، انسان كسى علاقه كا ہو، اور كسى مذہب كا ماننے والا ہو اس پر ان قوانين كى پابندى ضرورى ہے، مثلا انتظاميه كى تابعدارى، ملازمت كے دوران افسر اعلى كى بات ماننا، دوسرے ملازمين كا احترام كرنا، كسى دوسرے رفيق كار كى غلطى پر بجائے خود تنبيه كرنے كے اصل ذمه دار تك معامله كو پہنچانا ۔
2- ملكى قوانين، ہر ملك ملازمت كے بين الاقوامى قوانين كے علاوه اپنے مفاد اور اپنے سياق كے لحاظ سے مستقل قوانين بناتا ہے، يه قوانين اس ملك كے باشندوں پر لاگو ہوتے ہيں، دوسرے ملك كے ملازمين ان كے پابند نہيں ہوتے، مثلا برطانيه ميں ملازمين كى كم از كم تنخواه كى حد معين ہے، اگر ملازم كو وه مقدار مل رہى ہے تو وه كوئى شكايت نہيں كرسكتا، اگر اس سے كم مل رہى ہے تو شكايت كا حقدار ہوگا ۔
3- كمپنى اور اداره كے قوانين، ہر ملك كے اندر كمپنيوں اور اداروں كو يه حق حاصل ہے كه اپنے مصالح اور اپنى سہوليات كے لحاظ سے الگ قوانين بنائيں بشرطيكه وه قوانين بين الاقوامى اور ملكى قوانين سے نه ٹكرائيں، مثلا بعض مدرسوں ميں مدرسين كے لئے ضرورى ہے كه درجوں ميں لنگى نه پہنيں بلكه پائجامه پہن كر آئيں، دوسرے اداروں كے مدرسين اس قانون كے پابند نہيں ہوں گے، يه بہت ممكن ہے كه دلائل كے لحاظ سے لنگى اور پائجامه كى شرعى حيثيت ايك ہو يا لنگى كو پائجامه پر ترجيح ہو، ليكن جب كسى مدرسه كا يه قانون ہے تو سارے مدرسين كو اس كى پابندى كرنى ہوگى، يہاں حواله قانون كا ہوگا، نه كه كسى نقلى يا عقلى دليل كا ۔
اس مضمون كا محرك ندوه كے وه حالات ہيں جن كى اصلاح اگر بر وقت نه كى گئى تو دار العلوم كا پر سكون علمى ماحول متاثر ہو سكتا ہے، اور اس عظيم اداره كو ايسے خساره كا سامنا ہوسكتا ہے جس كى تلافى نا ممكن ہے، ندوه كا نام آتے ہى ممنونيت سے ميرا دل جهك جاتا ہے اور جذبات بے قابو ہو جاتے ہيں:
ندوائے ما به جنت اعلى برابر است
آہسته پا بنه كه ملك سجده مى كنند
ندوه كے مدرسين گراں قدر علمى خدمات انجام دے رہے ہيں، وسائل كى قلت كے باوجود ان كى قربانياں قابل قدر ہيں، تدريس خواه كتنا ہى اعلى شرف ہو اس كى حيثيت ايك ملازمت كى ہے، دنيا كے تمام مدرسين كى طرح ندوه كے تدريسى عمله كے لئے بهى ضرورى ہے كه وه مندرجه بالا تينوں قوانين كى پابندى كرے ۔
ندوه كے مدرسين تدريس كے تعاقد نامه كى بنياد پر ندوه كے قوانين اور نظام كے مكمل پابند ہيں،ناظم، نائب ناظم، صدر، ناظر،مہتمم، نائب مہتمم، معتمد تعليمات وغيره ندوه كے انتظامى مناصب ہيں، ان كا احترام سارے مدرسين كى ذمه دارى ہے، ان عہدے داروں سے اونچے لہجے ميں بات كرنا يا ان كو تكليف پہنچانا ملازمت كے بنيادى قانون كى توہين ہے، كسى مدرس كے لئے روا نہيں كه اداره كے اندر ناظم يا مہتمم وغيره سے بغاوت كرے يا ان كے احكام اور فيصلوں كى صريح خلاف ورزى كرے، اگر كسى مدرس كو ندوه كے كسى قانون سے اختلاف ہو تب بهى ملازمت كے دوران اس كى پابندى كرنى ہوگى، اور اگر نظرياتى بنياد پر يا كسى اور وجه سے كسى قانون پر عمل كرنا ممكن نہيں، تو ملازمت كے قوانين كى رو سے مدرس كو صرف ايك اختيار حاصل ہے، اور وه يه كه وه ملازمت ترك كردے، اور پهر آزادى سے اپنے خيالات كى اشاعت كرے ۔
ندوه كے ہر مدرس كے لئے ضرورى ہے كه اپنے تمام رفقائے كار كا احترام كرے، علمى وفكرى اختلاف ميں حرج نہيں، ليكن كسى استاد كے متعلق توہين آميز الفاظ استعمال كرنا ملازمت كے اصول ہى كے خلاف نہيں بلكه انسانى واسلامى اخلاق وآداب سے بهى بغاوت ہے ۔
ندوه كے مدرسين اس كے پابند ہيں كه درجوں ميں متعلقه مضامين كى تعليم ديں، اپنے نظريات وافكار كى اشاعت نه كريں، متعلقه مضمون چهوڑ كر درجوں ميں خارجى بات كرنا يا طلبه كو بهڑكانا زبردست خيانت ہے ۔
ادارۂ ندوه كو يه حق حاصل ہے كه مختلف فيه امور ميں انتظامى نقطۂ نظر سے كسى ايك رائے كو اداره كى پاليسى بنائے، اور جب وه پاليسى واضح ہوجائے تو ندوه كے تمام مدرسين وملازمين پر اس كى پابندى ہوگى، اور كسى كے لئے اس پاليسى كى مخالفت كى گنجائش نہيں ہوگى ۔
مثلا اس وقت ندوه ميں صحابۂ كرام رضي الله عنهم اجمعين كا مسئله بلا وجه غير معمولى حد تك گرم ہے، يه صحيح ہے كه صحابيت كى تعريف ميں اہل علم كا اختلاف رہا ہے، اور علماء كو آج بهى علمى بنيادوں پر اپنى اپنى رائے پيش كرنے كا حق حاصل ہے،تاہم يه ضرورى ہے كه دوسروں كى رائے كا احترام كريں، اور كسى سے رائے كا حق نه چهينيں اور نه كسى كے لئے تحقير آميز الفاظ كا استعمال كريں ۔
اور اگر كسى خاص مصلحت سے ندوه نے ايك تعريف كو اپنا مسلك بنا ليا ہو، تو اب ندوه كے مدرسين كو اس كا احترام كرنا ہوگا، خواه وه تعريف علمى لحاظ سے كمزور ہو، اور خواه وه تعريف ندوه ميں معمول به نه رہى ہو، كيونكه ہر دور كے تقاضے بدلتے رہتے ہيں، اور حالات كے اعتبار سے مصلحت كچه كى كچه ہو جاتى ہے ۔
آخر ميں مدرسين سے گزارش ہے كه كم نظر نه بنيں، فتنه گر نه بنيں، سازگار تعليمى ماحول فراہم كرنے كے لئے انتظاميه كا تعاون كريں، وتعاونوا على البر والتقوى، ولا تعاونوا على الاثم والعدوان، كسى بات كو انا كا مسئله نه بنائيں، اور تعليم كى مصلحت كو مقدم ركهيں، كوئى لغزش يا كوتاہى پورى ملت كے لئے خطرناك ہو سكتى، اسى اداره ميں وه لوگ گزرے ہيں جنہيں ہم معماران ندوه كہتے ہيں، كہيں ايسا نه ہو كه آپ كا نام تاريخ ميں كسى اور حيثيت سے آئے، اور ملت آپ كو كبهى معاف نه كرے، آپ اساتذه ہيں، آپ كے لئے ميرى باتيں نئى نہيں، بلكه اگر آپ اس موضوع پر لكهيں گے تو آپ كے خيالات بهى يہى ہوں گے:
بات دل كى ايك ہى ہے تم كہو يا ہم كہيں
تيسرا ہے كون جس كو راز كا محرم كہيں
اور طلبه سے گزارش ہے كه طلب علم ميں لگيں، ندوه كے نظام كى پابندى كريں، اور تمام اساتذه كا احترام كريں، سياست بازى اور فتنه انگيزى سے بچيں، اور ہمه تن اپنے مستقبل كى تعمير ميں مشغول ہوں، آپ مولانا محمد على مونگيرى، علامه شبلى نعمانى، مولانا عبد الحى حسنى، مولانا سيد سليمان ندوى، اورمولانا ابو الحسن على ندوى كے جا نشين ہيں، بلكه آپ علوم انبياء عليہم السلام كے وارث، صحابۂ كرام رضي الله عنهم كى قربانيوں كے امين، اور سلف صالحين رحمهم الله كے طريقه كے پاسدار ہيں، اس لئے آپ ہر طرف سے آنكهيں بند كركے طلب علم وكسب صلاح كى طرف توجه ديں:
مرى تو سن لے كه مانند شمع بزم آخر
پگهل چكا ہے سراپا زبان باقى ہے
إن أردت إلا الإصلاح ما استطعت وما توفيقي الا بالله ۔

مدرسین کی مجرمانہ خیانت – محمد اکرم ندوی

قياسي

بسم اللّه الرحمن الرحيم
مدرسين كى مجرمانه خيانت

از: ڈاكٹر محمد اكرم ندوى
آكسفورڈ

 

يقينًا ناظرين كو يه عنوان سخت لگے گا يا كم از كم ذوق لطيف پر گراں گزرے گا، ميرا حال بهى آپ سے مختلف نہيں، كئى اور عناوين ذہن ميں آئے، وه نرم وخفيف تهے، ليكن اس پيغام كى ادائيگى سے قاصر تهے جو اس تحرير سے مقصود ہے، با دل نا خواسته يه تلخى گوارا كى گئى، اور شايد پورا مضمون پڑهنے كے بعد اكثر قارئين صاحبِ تحرير كا درد محسوس كريں گے، معامله كى سنگينى سمجهيں گے، اور اس عنوان كو مبنى بر انصاف پائيں گے، اور ظاہر ہے كه جس تحرير ميں پهول نہيں بلكه نوكيلے اور زہريلے كانٹے ہوں اس كے لئے ايسا عنوان ہى زيبا ہے، بڑا فرق ہے بازار ميں خون جگر لے كر آنے والے اور ماده پرست تجارت پيشه كے درميان۔
ہندوستان كے حاليه سفر كے دوران جہاں بہت سے خوشگوار تجربات ہوئے، وہيں كچه تكليف ده حقائق بهى سامنے آئے، ان ميں ايك وه حقيقت ہے جس كے متعلق اس وقت كچه عرض كرنے كى جرأت كر رہا ہوں:
تعليمى اداروں ميں اس وقت نا اہل مدرسين كى تعداد ميں بے تحاشا اضافه ہو رہا ہے، اور طلبه كى بے بسى ديدنى ہے، وه علم كے حصول كے خواہاں ہيں، انہوں نے اپنے والدين واقارب كى جدائى برداشت كى ہے، وطن مالوف سے ہجرت كى ہے، اور زندگى كے قيمتى اوقات كى قربانى پيش كر رہے ہيں، مگر وائے ستم كه جن لوگوں كے بهروسه انہوں نے يه قدم اٹهايا ہے وه قابل اعتماد ہى نہيں، وائے نامرادى كه رہبران طريق رہزن نكلے۔
مدرسين كى ايك تعداد وه ہے جو اكثر پا به ركاب ہے، مدرسوں ميں كم، سفر ميں زياده رہتى ہے، اور جب لمبے لمبے دوروں سے واپس ہوتى ہے تو پڑهانے ميں دل نہيں لگتا، بعض مدرسين مدرسوں كى چار ديواريوں كے درميان رہتے ہوئے بهى درجوں ميں حاضرى اور اپنى ذمه داريوں كى ادائيگى كى پرواه نہيں كرتے ، كچه وه لوگ ہيں جو پڑهاتے ضرور ہيں ليكن بغير مطالعه وتحقيق كے، اور كچه ايسے بهى ہيں جو اپنے مضامين سے دلچيپى نہيں ركهتے، اور غير متعلق باتوں ميں طلبه كا وقت ضائع كرتے ہيں۔
تدريس ايك اہم امانت ہے، اور اس امانت سے ديده ودانسته غفلت اور اس غفلت كو معمول بنا لينا خيانت نہيں تو اور كيا ہے؟ نو نہالان قوم كى زندگيوں كو برباد كرنا، ان كے مستقبل سے كهلواڑ كرنا، ملك وقوم كے وسائل برباد كرنا، اور اس خيانت پر تنخواہيں لينا جرم نہيں تو اور كيا ہے؟
جس شہر ميں لٹ جائے فقيروں كى كمائى
اس شہر كے سلطان سے كوئى بهول ہوئى ہے
تا حد نظر شعلے ہى شعلے ہيں چمن ميں
اس باغ كے مالى سے كوئى بهول ہوئى ہے
طلبه اس صورت حال سے شاكى ہيں، اپنے مستقبل سے مايوس ہيں، ان كى سمجه ميں نہيں آتا كه كيا كريں، خود كو اس خيانت كا شكار بننے اور اس جرم كى سزا بهگتنے سے كيسے محفوظ كريں، مجه سے كہا گيا كه ميں اس موضوع پر كچه لكهوں، ميں سوچتا رہا كه كيا ميرے لكهنے كو دخل اندازى سے تعبير نہيں كيا جائے گا؟ آخردل ميں غلبه ہوا كه جب منكر كا شيوع ہو تو ہر فرد كى ذمه دارى ہے كه اپنى اپنى حد تك اس كى تبديلى كى كوشش كرے، ميں نے آكسفورڈ يونيورسٹى كے ايك ذمه دار پروفيسر سے اس موضوع پر تبادلۂ خيال كيا، اور پوچها كه كيا يہاں يونيورسيٹيوں ميں اس طرح كے مدرسين كى گنجائش ہے؟ انہوں نے كہا كه خراب اساتذه يہاں بهى ہيں، كيونكه مدرسين كے انتخاب كى كارروائى ميں بڑے نقائص ہيں، اور تدريس كے منصب عظيم كے لئے نا اہل لوگوں كا تقرر ہوجاتا ہے، ليكن يہاں يه ممكن نہيں كه استاد سرے سے پڑهائے ہى نہيں، ايسے استاد كو فورا نكال ديا جائے گا، اور جو اساتذه اپنے فرائض ميں كوتاہى كرتے ہيں بالعموم طلبه ان سے چهٹكارا حاصل كرنے كى كوشش كرتے ہيں اور انتظاميه كو ان كا مطالبه ماننا پڑتا ہے۔
بر صغيركے تعليمى اداروں كى اس زبوں حالى نے تعليم كو سخت نقصان پہنچايا ہے، مدرسين كا يه غير ذمه دارانه رويه خيانت، جرم اور گناه كى بد ترين مثال ہے، اس سے نوجوانوں كى صلاحيتوں كا خون ہو رہا ہے، قوم كو عظيم خساره بهگتنا پڑ رہا ہے، اس صورت حال ميں ہم كسى فن كے ماہرين كے پيدا ہونے كى توقع كہاں سے كر سكتے ہيں؟ اور وه نسل كيسے پيد ہوگى جو ملت كى قيادت ورہنمائى كا فريضه انجام دے سكے؟ اس لئے عجب نہيں كه مدارس ميں صرف مقررين، صحافى اور سياستداں جنم لے رہے ہيں، اور جس ملك يا قوم ميں ان كى كثرت ہو اور علمائے محققين وشاہان صناعت وہنر ناپيد ہوں اس كى اصلاح ممكن نہيں۔
سوال يه ہے كه كيا اصلاح كى كوئى سبيل ہے؟ جواب ہے كه اگر اراده موجود ہو تو اصلاح ممكن ہے، اور اس اصلاح كے تين مدارج ہيں:
1- وه مدرسين جو با صلاحيت ہيں، اور جن موضوعات كى تدريس كے لئے ان كا انتخاب ہوا ہے وه ان كى اہليت ركهتے ہيں، انہيں اس كا پابند كرانا ہوگا كه اپنے پيشه كا احترام كريں، اپنى ذمه داريوں كو سمجهيں، كسى مشغوليت كو تدريس پر ترجيح نه ديں، تبليغى وغير تبليغى اسفار كو خير باد كہيں، جلسوں ميں شركت سے دور رہيں، اچهى طرح مطالعه كريں، محنت سے اور دل لگا كر پڑهائيں، ہمارے اساتذه ميں مولانا محمد واضح رشيد ندوى، مولانا برهان الدين سنبهلى، مولانا ناصر على ندوى، مولانا شہباز صاحب وغيره مثالى مدرسين كى فہرست ميں نماياں مقام كے حامل تهے۔
2- كبهى مدرسين كى ناكامى كى وجه يه ہوتى ہے كه نصاب ميں تبديلى ہوگئى ہے، يا تعليم كے رخ ميں كوئى بنيادى انقلاب آگيا ہے، ايسى صورت حال ميں يه ضرورى ہے كه موجوده مدرسين كى تربيت كى جائے تاكه وه اس انقلاب سے خود كو ہم آہنگ كرسكيں، يا پهر نئے مدرسين كا انتخاب ہو جو نئے نصاب اور نظام كے معيار پر پورے اتر سكيں۔
3- كبهى كبهى پيغمبرانه اصلاح كى ضرورت پيش آتى ہے، اور ايسا اس وقت ہوتا ہے جب عارضى دنيوى مفاد كے حصول كا جذبه غالب ہو جائے، اس وقت الله اور آخرت پر صحيح اور مستحكم ايمان كے بغير پيش رفت نا ممكن ہے، مفكر اسلام حضرت مولانا ابو الحسن على ندوى رحمة الله عليه ہميشه نئے تعليمى سال كے آغاز پر اساتذۂ دار العلوم كو خطاب كرتے، ان كو ان كا مقام ياد دلاتے، اور ان كے اندر ذمه داريوں كا احساس بيدار كرتے۔
آخر ميں مدرسين سے گزارش ہے كه وه اپنے مقام كى عظمت كو سمجهيں، ذمه داريوں كا خيال كريں، ان سے ان كى قوم كا مستقبل وابسته ہے، وه انسانيت كے معمار ہيں، ہر طرف سے آنكهيں بند كركے اس مشن ميں لگ جائيں، اور صرف ان سيميناروں اور كانفرنسوں ميں شركت كريں جن كا تعلق ان كے موضوع سے ہو، اور اس شركت سے ان كى تدريس كا معيار بلند ہو۔
اور طلبه سے درخواست ہے كه آپ حوصله كم نه كريں، ہمت نه ہاريں، دل شكن حالات سے مايوس نه ہوں:
طول غم حيات سے گهبرا نه اے جگر
ايسى بهى كوئى شام ہے جس كى سحر نه ہو
آپ طلب علم كے مشغله كو عزيز جانيں، اور محنت جارى ركهيں، آپ كى دلچسپى سب بڑا مہميز ہے، اور آپ كى لگن وسائل كى كمى كے باوجود آپ كو كاميابى سے ہمكنار كرسكتى ہے:
ترے دريا ميں طوفاں كيوں نہيں ہے
خودى تيرى مسلماں كيوں نہيں ہے
عبث ہے شكوۂ تقدير يزداں
تو خود تقدير يزداں كيوں نہيں ہے